دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ حیدرآباد میں 5 اور 6 جنوری 2026ء کو شعبہ قافلہ کے تحت 2 دن کا سنتوں بھرا اجتماع ہوا جس میں  کراچی سمیت سندھ کے دیگر شہروں اور بلوچستان کی طرف 12 ماہ کے قافلے میں سفر کرنے والے عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

معلومات کے مطابق اس 2 دن کے سنتوں بھرے اجتماع میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے اراکین حاجی فاروق جیلانی عطاری، حاجی سیّد لقمان عطاری، نگرانِ شعبہ قافلہ شہباز عطاری، پاکستان سطح کے 12 ماہ قافلہ ذمہ دار مولانا شاکر عطاری مدنی اور صوبائی ذمہ داران نے مختلف موضوعات پر عاشقانِ رسول کی رہنمائی کی۔

دورانِ اجتماع قافلوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے آئندہ کے اہداف طے کئے گئے بالخصوص ماہِ رمضان اعتکاف 2026ء کو کامیاب کرنے کا ذہن دیا گیا۔بعدازاں شرکائے اجتماع مختلف شہروں کی طرف قافلے میں روانہ ہوئے۔(رپورٹ: علی حسن عطاری صوبائی ذمہ دار 12 ماہ قافلہ سندھ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)