کراچی
میں سمندری بابا کے سالانہ عرس کے موقع پر
اجتماعِ ذکرو نعت کا سلسلہ
07
دسمبر 2022ء کو کراچی سٹی ، ڈسٹرکٹ ملیر02 لنک روڈ کاٹھور میں حضرت سیدنا غلام نبی
شاہ کشمیری المعروف سمندری بابا رحمۃُ اللہِ
علیہ کے سالانہ عرس کے
موقع پر شعبہ مزاراتِ اولیاء دعوتِ اسلامی کے تحت قراٰن خوانی و اجتماعِ ذکرو نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں
نگران ڈیفنس مشاورت غلام مصطفی ٰ عطاری نے
”شانِ اولیاء کرام “ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا نیز حاضرین کو اولیائے کرام
کی سیرت کے مطابق پنجگانہ نماز پابندیِ وقت کیساتھ ادا کرنے اور راہِ خدا عزوجل میں
مدنی قافلے میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی ۔
اجتماعِ
ذکرونعت کے بعد ذمہ داران نے مزار شریف پر حاضری دی اور صاحب مزار کے لئے فاتحہ
خوانی کا سلسلہ کیا گیا ۔
اسکے
علاوہ نگران ڈیفنس مشاورت غلام مصطفی ٰ
عطاری ، کراچی سٹی ذمہ دار شہزاد احمد
عطاری ، نگران ٹاؤن ثناء اللہ عطاری اور
عبد المتین عطاری نے مزار ہٰذا کی انتظامیہ سے بھی ملاقات کی اور عالمی مدنی مرکز
فیضانِ مدینہ، کراچی وزٹ کرنے کی دعوت پیش کی۔(رپورٹ : شہزاد احمد عطاری ، ذمہ دار شعبہ مزاراتِ اولیاء/ کانٹینٹ: محمد
مصطفیٰ انیس)