شکر
گڑھ میں حضرت خواجہ عبدالسلام چشتی علیہ الرحمہ کےمزار شریف پر سیکھنے سکھانے کاحلقہ
18 نومبر 2022ء کو شعبہ مزاراتِ اولیا کے تحت ڈسٹرکٹ نارووال تحصیل شکر گڑھ میں واقع حضرت خواجہ عبدُالسلام
چشتی علیہ
الرحمہ
کے مزار شریف پر سیکھنے سکھانے کے حلقے کا انعقاد ہوا جس میں زائرین نے شرکت کی۔
اس موقع پر ڈویژن ذمہ دار ثناءُاللہ عطاری اور ڈسٹرکٹ ذمہ دار محمد رفیق عطاری نے مزار شریف پر حاضری دی۔ بعدازاں ڈویژن ذمہ دار نے وہاں دور و نزدیک سے آنے والے زائرین کو مزارات پر حاضری کا طریقہ سکھایا اور اولیائے
کرام کی سیرت پر عمل کرنے کا ذہن دیتے
ہوئے انہیں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی سے وابستہ ہونے کی ترغیب
دلائی اور ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں آنے کی دعوت دی جس پر زائرین نے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
(رپورٹ:
دانیال عطاری پاکستان مشاورت آفس ، کانٹینٹ: رمضان رضا)