کوٹ مٹھن میں صاحبزادہ
سید اسماعیل شاہ بخاری اور ڈائریکٹر خواجہ
فرید چئیرمین اسلامیہ یونیورسٹی سے ملاقات
دعوتِ
اسلامی کی جانب سے راجن پور اور روجھان کے
ذمہ داران نے کوٹ مٹھن شریف میں صاحبزادہ
سید اسماعیل شاہ بخاری اور ڈائریکٹر خواجہ
فرید چیئر مین اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور صاحبزادہ خواجہ راول معین کوریجہ سے
محمد آصف عطاری نے ملاقات کی ۔
اس ملاقات میں تحصیل نگران راجن پور ناظم محمود
عطاری، تحصیل نگران روجھان محمد حنیف سعیدی عطاری ،اونر المدینہ کاٹن فیکٹری ملک
بلال فرید عطاری، شہر نگران محمد عتیق عطاری ، یوسی نگران محمد عبدالطیف عطاری،ناظم
جامعۃُ المدینہ ابوبکر مدنی ،ناظم مدرسۃُالمدینہ قاری اکمل عطاری، مجلسِ مزارات
اولیا ڈویژن ذمہ حضور بخش عطاری مدنی ،
تحصیل ذمہ دار مدنی چینل عام کریں ساجد رسول عطاری بھی موجود تھے۔
محمد آصف عطاری نے شخصیات کو ملک و بیرونِ ملک ہونے والی دینی و فلاحی خدمات کے حوالے سے بتایااور انہیں مدنی مرکز فیضانِ مدینہ وزٹ کرنے کی دعوت دی۔ملاقات پر انہوں نے دعوتِ اسلامی کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے ذمہ داران کا شکریہ ادا کیا۔(رپورٹ : ساجد
رسول عطاری ، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)