ملتان
میں واقع حضرت موسٰی پاک شہید علیہ الرحمہ کے عرس شریف کے موقع پر محفل نعت کا سلسلہ
بروز
منگل 14 مارچ 2023ء کو دعوت اسلامی کے
شعبہ مزارات اولیا کی جانب سے ملتان موسیٰ پاک ٹاؤن میں واقع حضرت
موسٰی پاک شہید علیہ الرحمہ کے سالانہ
عرس شریف کے موقع پر محفل نعت کا سلسلہ کیا گیا۔
اس موقع پر نعت خواں اسلامی
بھائی نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی شان اقدس میں گلہائے عقیدت پیش کی۔ بعدازاں مبلغ دعوت
اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا جس میں
زائرین کو بزرگان دین کے ارشادات کی
روشنی میں اپنی زندگی کے شب و روز گزارنے
کی ترغیب دلائی اور دعوت اسلامی کے ہفتہ
وار سنتوں بھرے اجتماع میں آنے کی دعوت
دی ۔
آخر میں سجادہ ٔنشین سید ابو الحسن جمال الدین شاہ صاحب سے شعبہ مزارات اولیا کےڈویژن ذمہ دار سید احمد
کمال عطاری نے ملاقات کی
اور شعبے کا تعارف کروایا نیز دعوتِ اسلامی کے دینی اور فلاحی کاموں کے
بارے میں آگاہی دی جس پر انھوں
نے کافی محبت کا اظہار کیا اور دعوت اسلامی کے دینی اور فلاحی کاموں کو سراہا۔(رپورٹ:
انعام عطاری مزارات پنجاب ،کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)