کوٹ مٹھن شریف، 29 ستمبر  2025ء:

عرس مبارک حضرت خواجہ غلام فرید رحمۃُ اللہِ علیہ کے سلسلے میں کوٹ مٹھن شریف میں دعوت اسلامی کے شعبے مزاراتِ اولیاء کے زیرِ اہتمام 29 ستمبر 2025ء کو مختلف تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔

معلومات کے مطابق 29 ستمبر کی صبح بعد نمازِ فجر قرآن خوانی ہوئی جس میں عقیدت و احترام کے ساتھ قرآنِ کریم کی تلاوت کی گئی جبکہ بعد نمازِ عشا سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد بھی ہوا جس میں مبلغِ دعوتِ اسلامی مولانا گل رضا عطاری مدنی نے ”شانِ صحابہ رضوان اللہ علیہم کے موضوع پر بیان کیا۔

آخر میں اجتماعی طور پر مدنی مذاکرہ دیکھنے کا سلسلہ ہوا جس میں کثیر تعداد میں عاشقانِ رسول نے شرکت کی اور امیر اہلِ سنت دامت برکاتہم العالیہ سےہونے والے سوالات کے جوابات سنے۔

اس موقع پر صاحبزادہ سید فیضان جمیل شاہ صاحب، سیّد اسماعیل شاہ صاحب اور خواجہ راول معین کوریجہ صاحب سمیت دیگر معزز علمائے کرام کی شرکت ہوئی۔(رپورٹ: ساجد رسول عطاری شعبہ مزاراتِ اولیاء ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)