کراچی
 کے علاقے کھارادر میں مشہور ولی اللہ حضرت سیدنا محمد شاہ بخاری المعروف دولہاشاہ  سبزواری علیہ الرحمہ کے 766
واے سالانہ عرس مبارک کے موقع شعبہ مزارات اولیا دعوت اسلامی کے تحت  مزار شریف پردینی کاموں کا سلسلہ ہوا۔
29اکتوبر
2023ء بروز اتوار مزار شریف  پر قرآن خوانی
کا اہتمام کیا گیا  جس میں مدرسۃ المدینہ  بوائز اور کورسز کے طلبہ کرام سمیت  شعبہ
مزارات اولیا کے ذمہ داران نے ختم قرآن پاک کیا  اور قصیدہ بردہ شریف پڑھا۔
 بعد نماز عشا محفل ذکر و نعت کا سلسلہ ہوا جس میں
مبلغ دعوت اسلامی  و رکن شوریٰ حاجی  محمد امین عطاری  نے’’ کرامات اولیا“ کے موضوع پر بیان کیا
جس میں شعبہ مزارات اولیا کے ڈسٹرکٹ وٹاؤن ذمہ داران  سمیت  یو
سی ذمہ داران اور دیگر شخصیات اور عاشقان رسول نے شرکت کی سعادت حاصل کی۔
 اختتام پر رکنِ شوریٰ نے کراچی سٹی شعبہ ذمہ دارو
ڈسٹرکٹ ٹاؤن ذمہ داران کے ہمراہ مزار شریف  پر حاضری دی اور اسلامی بھائیوں سے
ملاقات کی۔(رپورٹ:
 شہزاد احمد عطاری شعبہ مزارات اولیا کراچی
ذمہ دار ،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
            Dawateislami