سرکار ﷺ کی آل اور اُن کے اصحاب رضی اللہ عنہم کی سیرت سے لوگوں کو آگاہ کرنےوالی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کےشعبہ مزاراتِ اولیاء کے تحت اولیائے کرام رحمۃاللہ علیہم کے اعراس کو بھرپور انداز سے منایا جاتا ہے۔

11 جولائی 2023ء بروز منگل کلفٹن کراچی میں شہنشاہِ کراچی حضرت سیّدنا عبد اللہ شاہ غازی رحمۃاللہ علیہ کے سالانہ عرس کے سلسلے میں مختلف سیشنز کا انعقاد کیا جائے گا۔

معلومات کے مطابق مزار کے احاطے میں دوپہر 3 تا 5 بجے تک اجتماعِ حسنِ قرأت ہوگا جس میں مدرسۃالمدینہ کورسز کے طلبۂ کرام حصہ لیں گےجبکہ بعد نمازِ عصر تا اذانِ مغرب محفلِ ذکر و نعت کا انعقاد کیا جائے گا جس میں دعوتِ اسلامی کے نعت خواں حضرات پیارے آقا ﷺ کی بارگاہِ اقدس میں نذرانۂ عقیدت پیش کرکے لوگوں کے دلوں کو منور کریں گے۔

اس موقع پر مزار میں آنے والے عاشقانِ اہلِ بیت کے لئے دودھ کی سبیل بھی لگائی گئی ہے۔تمام عاشقانِ اہلِ بیت اس عرس میں شرکت کرکے نیکیوں کا ذخیرہ جمع کریں ۔( کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)