دعوتِ اسلامی کے شعبہ مزاراتِ اولیاء کے زیرِا ہتمام 27 مئی 2024ء کو محبوبِ عطار و مرحوم رکنِ شوریٰ حاجی محمد زم زم عطاری کے ایصالِ ثواب کے لئے ٹوٹل پلازہ سپر ہائی وے گڈاپ ٹاؤن ڈسٹرکٹ ملیر-1 کراچی (صحرائے مدینہ)میں قراٰن خوانی کا انعقاد کیا گیا اور وضو کورس بھی کروایا گیا۔

قراٰن خوانی و وضو کورس کے بعد ٹوٹل پلازہ سپر ہائی وے (صحرائے مدینہ )کےمدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں اجتماعِ ذکر و نعت منعقد کیا گیا جس میں شعبے کے ذمہ داران، جامعۃ المدینہ و مدرسۃ المدینہ بوائز کے طلبۂ کرام، اساتذۂ کرام، قاری صاحبان ، نگرانِ گڈاپ ٹاؤن محمد خالد عطاری اور دیگر عاشقانِ رسول موجود تھے۔

نگران ملیر ڈسٹرکٹ 1 کراچی سید محمد منیب عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا جس میں انہوں نے حاضرین کو محبوبِ عطار کی زندگی کے چند واقعات بتاتے ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے منسلک رہنے اور دینی کاموں میں شرکت کرنے کا ذہن دیا۔ (رپورٹ: شہزاد احمد عطاری شعبہ مزارات اولیاء کراچی سٹی، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)