7 دسمبر 2025ء کو شعبہ مزاراتِ اولیاء دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام کھارادر ٹاؤن، کراچی میں قائم حضرت سیّدنا محمد شاہ بخاری المعروف دولہا شاہ سبزواری علیہ الرحمہ کے مزار کے قریب ماہانہ مزار اجتماع کا انعقاد کیا گیا۔

معمول کے مطابق اجتماع کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک و نعتِ رسول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم سے ہوا جس کے بعد مبلغِ دعوتِ اسلامی مولانا سیّد اسد عطاری مدنی نے سنتوں بھرا بیان کیا جس میں انہوں نے مسلمانوں کے پہلے خلیفہ امیرُ المومنین حضرت سیّدنا صدیق اکبر رضی اللہ عنہ کے مبارک اوصاف بیان کئے۔اس موقع پر شعبہ مزاراتِ اولیاء کے سٹی و ڈسٹرکٹ ذمہ داران اور دیگر عاشقانِ رسول موجود تھے۔(رپورٹ: شہزاد احمد عطاری شعبہ مزاراتِ اولیاء کراچی سٹی ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)