لوگوں کے دلوں میں اولیاء اللہ کی محبت ڈالنے اور ان کی سیرت کے مطابق زندگی گزارنے کا ذہن دینے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت رندھیر شریف کے سالانہ عرس کے موقع پر سنتوں بھرا اجتماع منعقد کیا جائے گا۔

معلومات کے مطابق آج 23 مئی 2025ء کی شب بعد نمازِ عشاء دربارِ عالیہ قبلہ قادری صاحب رندھیر سمبڑیال میں ہونے والے اجتماع کا آغاز تلاوتِ قراٰن اور نعتِ رسولِ مقبول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم سے کیا جائے گا۔

تلاوت و نعت کے بعددعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد اظہر عطاری بیان فرمائیں گےاور اولیائے کرام کی سیرت کے بارے میں حاضرین کو بتائیں گے ۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)