کوٹ مٹھن میں  دعوت اسلامی کے شعبہ مزارات اولیاکے تحت سلطان العاشقین حضرت خواجہ غلام فرید رحمۃ اللہ علیہ کے سالانہ عرس مبارک کے موقع پر مزار شریف پر قرآن خوانی کا سلسلہ کیا گیا جہاں مدرسۃ المدینہ کے بچوں نے مزار شریف پر قراٰن پاک کی تلاوت کی جس میں خصوصی شرکت صاحبزادۂ محمد فرید کوریجہ صاحب نے کی۔

اسی پہلے روز بعد نماز عشا دربار فرید کے احاطہ میں مدنی مذاکرہ کا سلسلہ براہِ راست مدنی چینل پر نشر ہوا جس میں امیر اہل سنت دامت برکاتہم عالیہ نے سیرت خواجہ غلام فرید رحمۃ اللہ علیہ بیان فرمائی۔

اس کے علاوہ شعبہ مدنی کورسز کے معلمین نے زائرین کو جز وقتی نماز کورس بھی کروایا جس میں سینکڑوں کی تعداد میں عاشقانِ اولیا نے شرکت کی۔اس موقع پر مجلس مزارات اولیا کے نگران مجلس، صوبائی ذمہ دار ، ڈسٹرکٹ نگران ، تحصیل نگران اور سٹی نگران بھی موجود تھے۔ (رپورٹ: ساجد رسول عطاری،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)