شعبہ مزاراتِ اولیاء دعوتِ اسلامی کے تحت 5 دسمبر 2025ء کواعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان کے پَرپوتے مولانا حماد رضا خان بریلوی (نعمانی میاں) رحمۃاللہ علیہ کے مزارِ پُرانوار کے قریب جامع مسجد گلزارِ اولیاء، خاموش کالونی، لیاقت آباد ٹاؤن کراچی میں ماہانہ مزار اجتماع کا انعقاد کیا گیا۔

اجتماع کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ قراٰن و نعتِ رسولِ مقبول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم سے کیا گیا جس کے بعد مبلغِ دعوتِ اسلامی مولانا راشد عطاری مدنی نے ”مسلمانوں کے پہلے خلیفہ، امیرُ المومنین حضرت سیّدنا صدیق اکبر رضی اللہ عنہ کی مبارک سیرت“کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور وہاں موجود عاشقانِ رسول کو سیرتِ مبارکہ پر عمل کرنے کی ترغیب دلائی۔

اس اجتماعِ پاک میں شعبہ مزاراتِ اولیاء کے سٹی و ٹاؤن ذمہ داران اور عاشقانِ اعلیٰ حضرت نے شرکت کرنے کی سعادت حاصل کی۔(رپورٹ: شہزاد احمد عطاری شعبہ مزاراتِ اولیاء کراچی سٹی ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)