شعبہ مدرسۃالمدینہ گرلز دعوتِ اسلامی کے تحت مدنی مرکز فیضانِ مدینہ ملتان میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں صوبائی  ذمہ داران اور پاکستان سطح کے ذیلی شعبہ جات (ایچ آر ڈیپارٹمنٹ، فنانس ڈیپارٹمنٹ، مینٹیننس ڈیپارٹمنٹ، فیڈ بیک ڈیپارٹمنٹ اور خود کفالت ڈیپارٹمنٹ) کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

ابتداءً نگرانِ شعبہ انوارالحق عطاری نے اسلامی بھائیوں کو اپنے نگران سے رابطے میں رہنے، خود کفالت اور مینٹیننس سمیت دیگر شعبہ جات میں ذمہ داران کی تقرری مکمل کرنے نیز شیڈول کے مطابق دینی کام کرنے کا ذہن دیا۔

اس کے علاوہ مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی قاری سلیم عطاری نے اسلامی بھائیوں کی تربیت و رہنمائی کرتے ہوئے انہیں مدنی پھولوں سے نوازا اور اخلاص کے ساتھ دینی کام کرتے رہنے کی ترغیب دلائی۔

بعدازاں صوبائی و شعبہ جات کے  ذمہ داران نے دینی کاموں کے حوالے سے رکنِ شوریٰ اور نگرانِ شعبہ کو پریزنٹیشن پیش کی جس پر انہوں نے خوشی کا اظہار کیا۔(رپورٹ: محسن رضا عطاری پاکستان خود کفالت ذمہ دار ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)