5 رجب المرجب, 1446 ہجری
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ گرلز کے زیر اہتمام سنتوں بھرا اجتماع ہوا جس میں
مدرسۃ المدینہ گرلز کے اسٹاف نے شرکت کی۔
رکن
شوریٰ حاجی فضیل عطاری نے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی سے ”حسن اخلاق،
غرور اور تکبر“ کے موضوع پر بذریعہ
آڈیو لنک سنتوں بھرا بیان فرمایا۔ رکن شوریٰ نے اسلامی بہنوں کو نیکی کی دعوت عام
کرنے، خوب خوب نیکیاں کرنے اور گناہوں سے بچتے ہوئے زندگی گزارنے کی ترغیب دلائی۔