28 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
مدرسۃ المدینہ گرلز سے فارغ التحصیل ہونے والی
طالبات کے لئے تقسیمِ اسناد اجتماع کا انعقاد
Mon, 28 Mar , 2022
2 years ago
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام پچھلے دنوں شعبہ
مدرسۃ المدینہ گرلز سے فارغ التحصیل ہونے والی طالبات کے لئے مزنگ لاہور میں
تقسیمِ اسناد اجتماع کا انعقاد کیا گیا۔
اس اجتماعِ پاک میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری
نے پردے میں موجود اسلامی بہنوں کے درمیان بذریعہ آڈیو ’’اولاد کی تربیت‘‘
اور ’’حسنِ اخلاق‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا۔
بعدازاں مدرسۃ المدینہ گرلز سے حفظ و ناظرہ
قراٰنِ پاک مکمل کرنے والی طالبات کی
حوصلہ افزائی کرتے ہوئے اسلامی بہنوں کے ذریعے اُن کو اسناد پیش کی گئیں۔ (رپورٹ:غلام یاسین عطاری دفتر ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)