5 رجب المرجب, 1446 ہجری
16جون
2023ء بروز جمعہ مدنی مرکز فیضان مدینہ ملتان میں شعبہ
مدرسۃُ المدینہ گرلز اور جامعۃُ المدینہ گرلز کے ذمہ داران کا مدنی
مشورہ ہوا جس میں ملتان ڈویژن کے ڈسٹرکٹ ذمہ داران نے بھی شرکت
کی۔
مدنی
مشورے میں ڈویژن نگران محمد سادات عطاری
نے12دینی کاموں کو بڑھانے کا ذہن دیا۔اجتماعی قربانی اور قربانی کی کھالوں کو جمع کرنے کےحوالے سے اپڈیٹس نکات بتائے۔
مزید20
جولائی2023ء کو ملتان ڈویژن سے ایک ماہ کے مدنی قافلوں کے حوالے سے کوشش کرنے کی ترغیبات دیں اور ماہانہ بنیاد پر ماتحت شعبے کو خود کفیل کرنے کا ہدف دیا۔ سو فیصد مدارس پر مقامی مجالس کے ذمہ داران مقرر کرنے اور ان کو 12 دینی کاموں کے ساتھ ساتھ مدرسۃ
المدینہ کے انتظامی معاملات کو بھی مکمل
کرنے پر مدنی پھو ل دیئے۔(رپورٹ: قمر عطاری مجلس
کارکردگی ،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)