دعوتِ اسلامی کے زیرِا ہتمام عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ، کراچی میں خلیفہ امیرِ اہلسنت مولانا  ابو اُسید حاجی عبید رضا عطاری مدنی مدظلہ العالی 1 جولائی 2026ء بروز بدھ عام ملاقات فرمائیں گے۔

ذرائع سے ملنے والی معلومات کے مطابق یہ ملاقات فیضانِ مدینہ کراچی میں بعد نمازِ عصر ہوگی جبکہ عصر کی جماعت تقریباً 5:45 پر ادا کی جائے گی۔

ملاقات کے دوران خلیفۂ امیرِ اہلسنت مولانا ابو اُسید حاجی عبید رضا عطاری مدنی مدظلہ العالی عاشقانِ رسول کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے انہیں مدنی پھولوں اور دعاؤں سے بھی نوازیں گے۔

اہم نکات:

٭تمام عاشقانِ رسول سے درخواست ہے کہ اس بابرکت موقع سے بھرپور فائدہ اٹھائیں۔

٭شرکت کے لیے بروقت پہنچیں اور اپنے دلوں کو دینی محبت سے بھر لیں۔

٭ملاقات کے دوران خلیفۂ امیرِ اہلسنت سے دم کروانے کا بھی موقع فراہم کیا جائے گا۔