فیضانِ مدینہ، کراچی میں شعبہ مدنی کورسز کا
سنتوں بھرا اجتماع، خلیفۂ امیرِ اہلسنت کا بیان
دعوتِ اسلامی کا شعبہ مدنی کورسز اسلامی بھائیوں
کی دینی اور اخلاقی تربیت کے لیے ملک بھر
میں اپنی خدمات سرانجام دے رہا ہے جس کا بنیادی مقصد سنتِ رسول کی پیروی اور
معاشرے میں مثبت دینی اقدار کو فروغ دینا ہے۔
دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ
کراچی میں 7 نومبر 2026ء کو شعبہ مدنی کورسز کے زیرِ اہتمام ایک عظیم الشان سنتوں
بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر
تعداد میں اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
اجتماع کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ کلامِ پاک اور
سرورِ کائنات صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی بارگاہ میں نعتِ رسولِ مقبول سے ہوا جس کے بعد خلیفۂ
امیرِ اہلسنت حضرت مولانا حاجی عبید رضا عطاری مدنی مدظلہ العالی نے سنتوں بھرا بیان کیا۔
اپنے بیان
کے دوران خلیفۂ امیرِ اہلسنت مدظلہ
العالی نے حاضرین کی دینی و اخلاقی تربیت کرتے ہوئے
انہیں مدنی پھولوں سے نوازا اور زندگی کے تمام شعبوں میں سنتِ نبوی پر عمل پیرا
ہونے کے حوالے سے اُن کی ذہن سازی کی۔
خلیفۂ امیرِ اہلسنت مدظلہ العالی نے اسلامی بھائیوں کو دعوتِ
اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب دلائی اور اخلاص
کے ساتھ دینِ اسلام کا پیغام عام کرنے کا ذہن دیا۔
Dawateislami