تبلیغِ قرآن و سنت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام ہر جمعرات کی طرح آج بھی مؤرخہ 26 نومبر 2026ء کو عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی سمیت پاکستان اور دنیا کے درجنوں ممالک کے مساجد و مدنی مراکز میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

ان اجتماعات میں اراکینِ شوریٰ اور مبلغینِ دعوتِ اسلامی اصلاحِ اعمال، اصلاح معاشرہ، حقوق العباداور سیرتِ طیبہ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے موضوع پر بیان کریں گے۔ اجتماع میں ذکر و نعت، صلوٰۃ و سلام اور رقت انگیز دعا کا سلسلہ ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق آج رات عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی سے مدنی چینل پر براہِ راست (Live) نشر ہونے والے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔

اس کے علاوہ فیضانِ اسلام مسجد خیابان سحر لین10، D.H.Aفیز7، کراچی میں رکن شوریٰ مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری، جامع مسجد فیضان جیلان کلفٹن بلاک 08 کراچی میں رکن شوریٰ حاجی خالد عطاری(UK)، مدینہ مسجد پنجاب کلب کھارادر کراچی میں رکن شوریٰ حاجی محمد اظہر عطاری اور بہزاد لکھنوی مسجد سخی حسن چورنگی نارتھ ناظم آباد کراچی میں نگران سری لنکا تاج المنیر شافعی عطاری مدنی سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔

تمام عاشقان رسول سے درخواست ہے کہ وہ اپنے قریبی مقام پر ہونے والے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں ضرور باالضرور شرکت کریں۔