پاکستان کی پہلی نان پرافٹ شرعی کنسلٹنسی کمپنی ”حلال اکانومی ایڈوائزری سینٹر“ (HEAC) کے زیرِ اہتمام بزنس کمیونٹی اور فنانس پروفیشنلز کے لیے ”جائز معاملات کے شرعی اصول“ (Understanding the Shariah Principles for Valid Transactions) کے عنوان سے ورکشاپس کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

IEC ہیڈ آفس، فیضان پلاٹ نمبر MJ-، نزد حنفیہ مجاہدین مسجد، متصل فیضانِ مدینہ میں ہونے والے اِن ورکشاپس میں ہیڈ آف اسلامک اکانومکس سینٹر و ماہرِ امور تجارت مفتی محمد علی اصغر عطاری بطورِ اسپیکر (Speaker)شرکت کریں گے۔

ورکشاپس کا شیڈول اور موضوعات:

٭پہلی ورکشاپ: عقود کا اسلامی قانون (Islamic Law of Contracts):یہ ورکشاپ 24 اکتوبر 2026ء بروز ہفتہ دوپہر 3:00 سے شام 5:00 بجے تک منعقد ہوگی۔

٭دوسری ورکشاپ:مالکیت حاصل کرنے کے جائز ذرائع ( Lawful Means of Acquiring Ownership):یہ ورکشاپ 07 نومبر 2026ء بروز ہفتہ دوپہر 3:00 سے شام 5:00 بجے تک منعقد کی جائے گی۔

اہم تفصیلات:

٭ہر ورکشاپ کی فیس 1 ہزار روپے ہے اور دونوں سیشنز آن لائن بھی دستیاب ہوں گے٭ تمام شرکا کو شرکت کا سرٹیفکیٹ بھی فراہم کیا جائے گا٭رجسٹریشن کی آخری تاریخ 21 اکتوبر 2026ء ٭ کاروباری شخصیات و اینٹرپرینیورز، اسلامک فنانس پروفیشنلز اور منتخب علماء کرام کی شرکت متوقع ٭ دلچسپی رکھنے والے افراد ای میل (info@heacadvisory.com ) یا فون نمبر (03261116002) پر رابطہ کر سکتے ہیں۔