پولیس لائن گجرات میں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام سیرت النبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں DPOگجرات فیصل شہزاد، SP انویسٹی گیشن گجرات حافظ امتیاز احمد، DSP لیگل اختر محمود گوندل، DSP ہیڈ کوارٹر محمد اختر محمود سمیت دیگر پولیس افسران اور جوانوں نے شرکت کی۔

رکن شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری نے سیرتُ النبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے آقا کریم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا حسنِ اخلاق، صبرو تحمل اور عدل و انصاف کے بارے میں بتایا اور حقوق العباد کے متعلق گفتگو کی۔ رکن شوریٰ نےبیان میں اس بات پر زور دیا کہ سیرتِ رسول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم انسان کو زندگی کے ہر شعبے میں بہترین رہنمائی فراہم کرتی ہے۔ انہوں نے پولیس افسران و جوانوں کو اپنے فرائضِ منصبی کی ادائیگی میں دیانت داری، حسنِ سلوک اور خدمتِ خلق کو اپنا شعار بنانے کی ہدایت کی۔

اس تقریب کا بنيادی مقصد پولیس افسران و جوانوں کی اخلاقی و روحانی تربیت کرنا اور سیرتِ نبوی ﷺ کی روشنی میں عوامی خدمت، انصاف اور پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کے احساس کو مزید مضبوط کرنا تھا۔

پروگرام کے اختتام پر ملک و قوم کی سلامتی، امن و استحکام اور پولیس کے شعبے سے وابستہ افسران و جوانوں کی خیریت اور ان کی حفاظت کے لیے بالخصوص دعا کی گئی۔