اسلام آبادمیں اکمل خان نوشی مرحوم کے لئے ایصالِ
ثواب اجتماع کا انعقاد
پچھلے
دنوں اسلام آباد کے علاقہ ترنول (زون 02) میں دعوتِ
اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ کے زیرِ اہتمام امارات
ہیوی مشین ٹریننگ سینٹر میں ایک پُر وقار ایصالِ ثواب اجتماع کا انعقاد کیا گیا۔
یہ اجتماع معروف ٹرانسپورٹر اکمل خان نوشی مرحوم کی روح کو ثواب پہنچانے کے
لیے منعقد کیا گیا۔ تقریب میں مرحوم کے اہل خانہ، رشتہ دار، مقامی عاشقان رسول اور
متعلقہ شعبے کے ذمہ داران شریک ہوئے۔
اجتماع
میں نگرانِ مجلس رابطہ شعبہ برائے ٹرانسپورٹ نے سنتوں بھرا بیان کیا جس میں انہوں
نے شرکا کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے آخرت کی تیاری، سنتوں پر عمل پیرا ہونے اور
مرحومین کے لیے ایصالِ ثواب کرنے کی ترغیب دلائی۔
اختتام
پر مرحوم اکمل خان نوشی کی بخشش و مغفرت، بلندیِ درجات اور ان کے لواحقین کے لئے
صبرِ جمیل کی خصوصی دعا کی گئی۔
اسٹاک مارکیٹ کے موضوع پر دارالافتاء اہلسنت کے تین
روزہ فقہی سیمینار کا انعقاد
دارالافتاء
اہلسنت کے ذیلی شعبہ ”افتاء فنانس کمیٹی“ اور ”مرکزُ الاقتصادِ الاسلامی“
کے اشتراک سے اسٹاک مارکیٹ کے اہم اور عصری موضوع پر تین روزہ فقہی سیمینار کا انعقاد
ہوا۔ یاد رہے کہ اسٹاک مارکیٹ کے حوالے سے منعقد ہونے والا یہ تیسرا سیمینار ہے جس
میں مالیاتی و تجارتی امور کے ماہر مفتیانِ کرام اور محققین شریک ہوتے ہیں۔
پہلا دن(1st Day) 20 جولائی 2026ء:
سیمینار
کے پہلے دن کا آغاز تلاوتِ قرآنِ پاک اور نعتِ رسولِ مقبول صلی اللہ علیہ
وسلم
سے ہوا۔ اس کے بعد سیمینارکا مرکزی سیشن شروع ہوا جس کی تفصیلات درج ذیل ہیں:
مقالات کا تفصیلی جائزہ: سیمینار کے پہلے روز مختلف محققین
کی جانب سے اسٹاک مارکیٹ کے مختلف فنی اور شرعی پہلوؤں پر تحریر کردہ مقالات پیش کیے
گئے۔
نقد و نظر اور تنقیح: پیش کردہ
مقالات پر مجلس کے شرکاء نے علمی و تحقیقی تبصرہ کیا، نقد و نظر کے مراحل طے کیے
گئے اور اس دوران سامنے آنے والے پیچیدہ اشکالات کو اصولِ فقہ اور شریعتِ اسلامی کی
روشنی میں حل کرنے کی بھرپور کوشش کی گئی۔
موضوعاتِ بحث: اجلاس میں اسٹاک مارکیٹ سے جڑے متعدد
جدید مالیاتی موضوعات پر تفصیلی اور گہرائی سے تحقیقی گفتگو کی گئی۔
سیمینار
کے پہلے دن شرکت کرنے والی شخصیات:
٭مفتی
علی اصغر عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی (صدر، افتاء فنانس کمیٹی، دارالافتاء
اہلسنت) ٭مفتی سجاد عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ
العالی (رکن، افتاء فنانس کمیٹی، دارالافتاء
اہلسنت) ٭مفتی ساجد عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ
العالی (رکن، افتاء فنانس کمیٹی، دارالافتاء
اہلسنت) ٭مفتی جمیل عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ
العالی (رکن، مجلسِ تحقیقاتِ شرعیہ،
دارالافتاء اہلسنت) ٭مولانا سید مسعود عطاری (ناظم الامور، مرکزُ الاقتصادِ الاسلامی) ٭مولانا
فرحان عطاری مدنی (کوآرڈینیٹر،
مجلسِ تحقیقاتِ شرعیہ، دارالافتاء اہلسنت) ٭مولانا عابد عطاری
مدنی (نگران، شعبۂ
تحقیق، مرکزُ الاقتصادِ الاسلامی) ٭مولانا عبد الوحید عطاری مدنی
(مرکز
الاقتصاد الاسلامی) ٭مولانا ذیشان عطاری مدنی (مرکز
الاقتصاد الاسلامی)
دوسرا دن(2nd Day) 21 جولائی 2026ء:
سیمینار
کے دوسرے دن حسبِ سابق عصری و فقہی موضوعات پر کھل کر بحث کی گئی، جن کی نمایاں
جھلکیاں درج ذیل ہیں:
مقالات
کی پیشکش: افتاء فنانس کمیٹی کے جید اراکین کی جانب سے اسٹاک مارکیٹ کے مختلف فنی
امور پر خصوصی مقالات پیش کیے گئے۔
باریک بینی سے جائزہ: اراکین نے پیش کردہ مقالات میں موجود
دقیق فقہی ابحاث اور ان سے استنباط کئے جانے والے دلائل و نتائج کا نہایت ژرف نگاہی
اور باریک بینی سے جائزہ لیا۔
علمی اشکال و جواب: مقالات پر افتاء فنانس کمیٹی کے مابین
علمی سوال و جواب اور تنقیدی و توضیحی تبادلہ خیال ہوا جس نے مباحث کو مزید نکھار
دیا۔
اتفاقِ رائے: گرما گرم اور بھرپور علمی مکالمے کے
نتیجے میں متعدد اہم امور اور فقہی جزئیات پر اراکینِ افتاء فنانس کمیٹی کے مابین
مکمل اتفاقِ رائے بھی طے پایا۔
مستقبل کا لائحہ عمل اور اشاعتی منصوبہ
سیشن
کے اختتام پر یہ خوشخبری بھی سامنے آئی کہ ان تمام تحقیقی مقالات پر مزید نظرِ ثانی
اور تکمیل کے بعد انہیں جلد ہی تحریری صورت میں شائع کیا جائے گا۔ اس اقدام کا
مقصد یہ ہے کہ:
٭پاکستان
اور دنیا بھر کے اہلِ علم اس سے استفادہ کر سکیں ٭محققین کے لیے رہنمائی کا
ذریعہ بنے ٭اسلامی مالیات (Islamic
Finance) کے اداروں اور ان سے وابستگان
کے لئے معاملات کو شرعی اصولوں کے مطابق ڈھالنے میں آسانی ہو۔
آخری دن(3rd Day) 22 جولائی 2026ء:
سیمینار
کے آخری روز درج ذیل نمایاں امور احاطۂ بحث میں رہے:
متفرق فقہی مباحث: تیسرے روز بھی فقہی مباحثے کا سلسلہ
جاری رہا جس میں اسٹاک مارکیٹ سے متعلق مختلف جدید اور پیچیدہ موضوعات پر گہرے علمی
تبادلۂ خیال کئے گئے۔
مقالاجات کا مجموعی تخمینہ: اس موقع پر یہ
اہم نکتہ بھی سامنے آیا کہ I.F.C کے اب تک کے تمام سیمینارز میں اسٹاک مارکیٹ
کے مختلف فنی و شرعی پہلوؤں پر پیش ہونے والے مقالہ جات کی تعداد 20 سے زائد ہو چکی
ہے، جو کہ اس موضوع پر ایک گراں قدر علمی سرمایہ ہے۔
متفقہ فیصلہ: مورخہ 22 جولائی 2026ء کو افتاء فنانس
کمیٹی کے تمام اراکین کے مابین شیئر مارکیٹ (Stock
Market) کے معاملات پر ایک متفقہ فیصلہ
طے پا گیا۔
تحریری اشاعت: اس متفقہ اور حتمی فیصلے کو عنقریب
باضابطہ طور پر تحریری صورت میں شائع کیا جائے گا تاکہ کاروباری شخصیات، اسلامی
مالیاتی اداروں اور شائقینِ علم کے لئے رہنمائی کا بہترین سامان مہیا ہو سکے۔
اختتامیہ: اسٹاک مارکیٹ
جیسے حساس اور دور اندیشہ نتائج کے حامل موضوع پر یہ سہ روزہ سیمینار اسلامی مالیات
اور فقہی تحقیق کے میدان میں ایک سنگِ میل کی حیثیت رکھتا ہے جو ان شاء اللہ معیشت
کو اصولِ شریعت کے مطابق ڈھالنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔
آج رکن شوریٰ حاجی اظہرعطاری ظفروال سے مدنی چینل
پر ہفتہ وار اجتماع میں بیان فرمائیں گے
دعوتِ
اسلامی کے تحت دنیا بھر میں آج مؤرخہ 16 جولائی 2026ء بروز جمعرات سنتوں بھرا
ہفتہ وار اجتماع منعقد کیا جائے گا۔ اس اجتماع کا بنیادی مقصد مسلمانوں کی اخلاقی،
مذہبی اور روحانی اصلاح کرنا ہے تاکہ وہ اپنی انفرادی اور اجتماعی زندگیوں کو شریعتِ
مطہرہ کے مطابق گزار سکیں۔ آج رات بھی پاکستان سمیت دنیا کے کم و بیش 200 سے زائد
ممالک میں لاکھوں عاشقانِ رسول اس اجتماع میں شرکت کریں گے۔
اجتماع
کا باقاعدہ آغاز ہمیشہ کی طرح تلاوتِ کلامِ پاک سے کیاجائے گا۔اس کے بعد نعت خواں
حضرات بارگاہ رسالت مآب صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم میں
ہدیۂ نعت پیش کریں گے۔ تلاوت و نعت کے بعد اراکین شوریٰ و مبلغین دعوتِ اسلامی
حسن اخلاق، والدین کے حقوق، نماز کی اہمیت، معاشرے کی اصلاح اور دیگر اہم موضوعات
پر سنتوں بھرے بیانات فرمائیں گے۔
تفصیلات
کے مطابق آج رات مدنی چینل پر براہِ راست (Live) نشر
ہونے والے ہفتہ وار اجتماع میں رکن شوریٰ حاجی محمد اظہر عطاری ، شگن میرج
ہال نارووال روڈظفر وال (پنجاب) سے سنتوں بھرا بیان فرمائیں
گے۔
اس کے
علاوہ فیضان جیلان مسجد کلفٹن کراچی میں رکن شوریٰ حاجی فضیل عطاری، رضا
مسجد کورنگی نمبر 04 کراچی میں رکن شوریٰ حاجی محمد علی عطاری، مدنی مرکز
فیضان مدینہ کاہنہ نو لاہور میں رکن شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری، گرین ویو کمیونٹی سینٹر نیم نگر بالو باڑی دیناج
پور بنگلہ دیش میں رکن شوریٰ عبد المبین عطاری اور فیضان اسلام مسجد3/84 خیابانِ
سحر، لین 10، فیز 7، ڈی ایچ اے ڈیفنس کراچی نگران FGRF UKحاجی
سید فضیل رضا عطاری سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔
تمام
عاشقانِ رسول سے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی درخواست ہے۔
دعوتِ اسلامی
کے تحت وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی
معروف شخصیات کے لیے سیکھنے سکھانے کے حلقے کا انعقاد کیا گیا۔
تفصیلات کے
مطابق، 10 جولائی 2026ء بروز جمعہ منعقد ہونے والے اس حلقے میں دعوتِ اسلامی کی
مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی فاروق جیلانی عطاری نے خصوصی شرکت کی اور حاضرین کی
رہنمائی کی۔
حلقے کے دوران رکنِ شوریٰ نے شخصیات کو دعوتِ
اسلامی کی دینی، اصلاحی اور فلاحی خدمات کا تفصیلی تعارف پیش کیا نیز مختلف دینی و
دنیاوی معاملات کے حوالے سے شخصیات کی اخلاقی اعتبار سے تربیت کی۔
اس موقع پر
دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبہ جات کے ذمہ داران بھی شریک تھے جن میں محمد ارمان عطاری
(نگرانِ شعبہ ڈونیشن
بکس)، ڈاکٹر عبد القیوم عطاری (نگرانِ شعبہ عشر)، محمد عمر عطاری (نگرانِ شعبہ ڈونیشن سیل) اور زاہد
بغدادی عطاری (صوبائی
ذمہ دار شعبہ ڈونیشن بکس، پنجاب)شامل تھے۔ (رپورٹ: محمد شہریار
عطاری شعبہ عطیات بکس و مدنی انعامات، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
کراچی میں ایگریکلچر اینڈ لائیو اسٹاک سے وابستہ
عاشقانِ رسول کا سنتوں بھرا اجتماع
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ ”رابطہ برائے ایگریکلچر اینڈ لائیو اسٹاک ڈیپارٹمنٹ“ کے زیرِ
اہتمام عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ، کراچی میں منعقد ہونے والا دو روزہ سنتوں
بھرا اجتماع مروجہ دینی و تنظیمی جذبوں کے ساتھ اختتام پذیر ہو گیا۔ 04 اور 05
جولائی 2026ء کو ہونے والے اس منفرد اجتماع میں ملک بھر سے لائیو اسٹاک، پولٹری، کیٹل
فارمنگ اور ایگریکلچر کے شعبہ جات سے وابستہ عاشقانِ رسول اور دعوتِ اسلامی کے
متعلقہ شعبے کے ذمہ داران نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
اجتماع
کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ کلامِ پاک اور حضورِ اکرم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی بارگاہِ اقدس میں نعتِ رسولِ مقبول
کے نذرانے پیش کر کے کیا گیا۔ اجتماع کے دوران شرکا نے دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار ”مدنی
مذاکرے“میں بھی خصوصی شرکت کی جہاں انہوں نے شیخِ طریقت، امیرِ اہلسنت حضرت
علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری دامت
بَرَکَاتُہمُ العالیہ کے علم و حکمت سے بھرپور جوابات سے اپنے دلوں کو
منور کیا اور دینی و دنیاوی معلومات میں اضافہ کیا۔
نگرانِ
شوریٰ کا موضوع ”رزقِ حلال کی برکت“ پر اہم بیان:
دو دن
تک جاری رہنے والے اجتماع میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے نگران مولانا حاجی محمد عمران
عطاری مدظلہ
العالی
نے ”رزقِ حلال کی برکت“کے موضوع پر نہایت ہی دلنشین انداز میں گفتگو کی۔ انہوں نے
والدین کی جانب سے اولاد کی تربیت پر زور دیتے ہوئے فرمایا: ”والدین اپنے بچوں
کو کمانے کی تربیت تو دیتے ہیں، خواہ وہ جانور پالنے کا کام ہو، زراعت ہو، پولٹری
ہو یا کیٹل فارمنگ، اگر فیلڈ میں فائدہ نظر آئے تو ہم بچوں کو اسی فیلڈ میں لاتے ہیں
ورنہ کسی دوسری فیلڈ میں بھیج دیتے ہیں۔ لیکن سب سے اہم بات یہ ہونی چاہیے کہ ہم اپنی
اولاد کو یہ سکھائیں کہ بیٹا! کماؤ تو صرف حلال کماؤ۔ حرام، رشوت، جھوٹ، دھوکے،
ملاوٹ اور بددیانتی سے بچو۔“
انہوں
نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سوال کیا کہ آج ایمانداری سے بتائیں کہ کتنے والدین ایسے
ہیں جو بیٹھ کر اپنے بچوں کو ایمانداری اور حلال کمانے کی اس طرح وصیت اور نصیحت
کرتے ہیں؟
رکن
شوریٰ مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری کا سنتوں بھرا بیان:
رکنِ
شوریٰ مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری نے شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے ایک اہم نکتے کی
وضاحت کی اور کہا: ”بعض لوگوں نے یہ غلط تصور (Concept) بنا
لیا ہے کہ دین شاید مالدار بننے سے روکتا ہے۔ ایسا ہرگز نہیں ہے، آپ مالدار بنیں
اس میں کوئی حرج نہیں، لیکن مال کے نشے میں غرق نہ ہوں، تکبر کا شکار نہ ہوں اور
نہ ہی لوگوں کے حقوق دبائیں۔ اللہ پاک آپ کو حلال راستے سے اربوں روپے عطا فرمائے
تو یہ نعمت ہے“۔ انہوں نے مثال دیتے ہوئے
فرمایا کہ حضرت سیدنا عثمانِ غنی اور حضرت عبد الرحمن بن عوف رضی
اللہ عنہما
اپنے وقت کے امیر ترین لوگ اور اربوں پتی تھے، مگر ان کا ایک درہم یا دینار بھی
حرام کا نہیں تھا۔ آج ہمیں اپنے مال کو چیک کرنا چاہیے کہ اس میں کہیں جھوٹ، دھوکا
اور ملاوٹ تو شامل نہیں؟ اگر ایسا ہے تو وہ مال کسی کام کا نہیں۔ انہوں نے واضح کیا
کہ حلال مال دنیا میں بہت ساری عبادات کو بجا لانے کا سبب بھی بنتا ہے۔
اختتامی
سیشن اور رقت انگیز دعا:
اس دو
روزہ تربیتی و سنتوں بھرے اجتماع کے اختتامی سیشن میں اراکینِ شوریٰ اور قاری سلیم
عطاری سمیت دعوتِ اسلامی کے مبلغین نے شرکا کی تنظیمی و اخلاقی رہنمائی کی۔ اجتماع کا
اختتام بارگاہِ رسالت صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ
وسلَّم
میں صلوٰۃ و سلام کے نذرانے اور امتِ مسلمہ کے لیے رقت انگیز دعا کے ساتھ کیا گیا۔
بعد ازاں شرکائے اجتماع نے نگرانِ شوریٰ مولانا حاجی محمد عمران عطاری سے ملاقاتیں
بھی کیں اور دعوتِ اسلامی کے اس اقدام کو خوب سراہا۔
26 جولائی کو نشتر پارک، کراچی میں عظیم
الشان ”میلاد اجتماع“ کا انعقادہوگا
عاشقانِ رسول
کی عالمگیر تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام آمدِ ربیع الاول کی مناسبت سے 26
جولائی 2026ء بروز اتوار سولجر بازار، جمشید ٹاؤن، کراچی کے تاریخی میدان نشتر
پارک میں ایک عظیم الشان ”میلاد
اجتماع“ (گراؤنڈ اجتماع) کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس میں شہر
بھر سے کثیر عاشقانِ رسول کی آمد متوقع ہے۔
جانشینِ امیرِ اہلِ سنت کا خصوصی بیان:
اجتماعِ پاک کی
سب سے بڑی خصوصیت بانیِ دعوتِ اسلامی، امیرِ اہلِ سنت کے بیٹے اور ان کے جانشین مولانا
حاجی عبید رضا عطاری مدنی مدظلہ العالی کا خصوصی و
تربیت سے بھرپور بیان ہوگا جس میں وہ اپنے مخصوص انداز میں استقبالِ ربیع الاول،
آمدِ مصطفیٰ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ
وسلَّم کی خوشیاں منانے کے شرعی طریقے اور دینی و اخلاقی موضوعات پر مدنی پھول
بیان کریں گے۔
ذرائع کے
مطابق اس میلاد اجتماع میں جید علمائے کرام، سیاسی و سماجی شخصیات، دعوتِ اسلامی کی
مرکزی مجلسِ شوریٰ کے اراکین، مختلف شعبہ جات کے ذمہ داران اور دیگر عاشقانِ رسول شرکت کریں گے۔
شہر بھر سے
قافلوں کی شکل میں عاشقانِ رسول کی آمد کے لیے تنظیمی سطح پر تیاریاں کی جارہی ہیں۔اہلِ
کراچی بالخصوص قرب و جوار کے علاقوں میں
رہنے والوں کو اس اجتماع میں شرکت کی دعوت دی جاتی ہے۔
امیرِ اہلِ سنت نے حاجی عبد الشکور عطاری (عرف کاکا) کی
نمازِ جنازہ پڑھائی
دعوتِ اسلامی کے پرانے اسلامی بھائی حاجی عبد
الشکور عطاری (عرف کاکا) کا گزشتہ روز قضائے الٰہی سے انتقال ہوگیا تھا (اِنَّا لِلہِ وَاِنَّا اِلَیْہِ رٰجِعُوْن) جن کی نمازِ جنازہ عالمی
مدنی مرکز فیضانِ مدینہ، پرانی سبزی منڈی کراچی میں ادا کر دی گئی۔ نمازِ جنازہ میں
عاشقانِ رسول، دعوتِ اسلامی کے اراکینِ شوریٰ اور ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی ایک
بڑی تعداد نے شرکت کی۔
تفصیلات کے مطابق مرحوم حاجی عبد الشکور عطاری کی
نمازِ جنازہ 10 جولائی 2026ء بروز جمعۃ المبارک بعد نمازِ جمعہ ادا کی گئی جبکہ
نمازِ جنازہ کی امامت شیخِ طریقت، امیرِ اَہلِ سنّت، بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت
علّامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطّاؔر قادری رضوی دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے فرمائی۔
امیرِ اہلِ سنت کی تعزیت اور دعائیں:
نمازِ جنازہ کی ادائیگی کے بعد امیرِ اہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ
العالیہ نے مرحوم کے درجات کی بلندی،
مغفرت اور جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام کے لیے دعا فرمائی۔
اعلیٰ
حضرت امام احمد رضا خان کے ایصالِ ثواب کے لیے 3 دن کے قافلوں کا اعلان
دعوتِ
اسلامی کے زیرِ اہتمام مجددِ دین و ملت، اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان فاضلِ
بریلوی رحمۃ
اللہ علیہ
کے ایصالِ ثواب کے لیے 3 دن کے قافلوں کا
اعلان کر دیا گیا ہے۔
ذرائع
کے مطابق یہ 3 دن کے قافلے 17، 18 اور 19 جولائی 2026ء کو اللہ پاک کی راہ میں سفر
کریں گے۔ ان 3 دنوں میں عاشقانِ رسول کو سنتیں و آداب سیکھنے کے ساتھ ساتھ علمِ
دین حاصل کرنے کا بہترین موقع حاصل ہوگا ۔
دعوتِ
اسلامی کے ذمہ داران اور تمام عاشقانِ رسول اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان رحمۃ
اللہ علیہ
کے ایصالِ ثواب کی نیت سے ان قافلوں میں بڑھ چڑھ کر شرکت فرمائیں جبکہ اپنے عزیز و
اقارب، دوست احباب اور پڑوسیوں کو بھی اس نیکی کی دعوت دیں تاکہ زیادہ سے زیادہ
لوگ اس قافلے کا حصہ بن سکیں۔
ہفتہ
وار مدنی مذاکرے کا انعقاد کل بروز ہفتہ ہوگا، امیرِ اہلِ سنت مدنی پھول عطا
فرمائیں گے
عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کےتحت عالمی
مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں کل بروز ہفتہ 11 جولائی 2026ء بمطابق 26 محرم
الحرام 1448ھ ہفتہ وار مدنی مذاکرے کا انعقاد کیا جائے گا۔
ذرائع سے ملنے
والی معلومات کے مطابق اس علمی ہفتہ وار مدنی مذاکرے کا باقاعدہ آغاز رات تقریباً
09:45 بجے تلاوتِ قرآنِ پاک اور نعتِ رسولِ مقبول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم سے ہوگا۔
مدنی مذاکرے کی خاص بات:
اس ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں شیخِ طریقت، امیرِ اَہلِ
سنّت، بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علّامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطّاؔر قادری
رضوی دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ خصوصی شرکت فرمائیں گے اور شائقینِ علمِ دین کے
سوالات کے علم و حکمت بھرے جوابات ارشاد فرمائیں گے۔
واضح رہےجو عاشقانِ رسول عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ
کراچی میں ذاتی طور پر حاضر نہیں ہو سکتے، اُن کے لیے اس ہفتہ وار مذاکرے کو دنیا
بھر میں مدنی چینل پر براہِ راست (Live) نشر کیا جائے گا۔
آج رکن شوریٰ حاجی وقار المدینہ عطاری مدنی چینل پر
ہفتہ وار اجتماع میں بیان فرمائیں گے
ہفتہ
وار سنتوں بھرے اجتماعات
اراکینِ
شوریٰ و مبلغینِ دعوتِ اسلامی کے بیانات
دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام
آج مؤرخہ 09جولائی 2026ء بروز جمعرات عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی سمیت ملک
و بیرون ملک کے مدنی مراکز و مساجد میں ہفتہ
وار سنتوں بھرا اجتماع منعقد ہوگا ۔اجتماع کا باقاعدہ آغاز ہمیشہ کی طرح تلاوتِ
کلامِ پاک سے کیاجائے گا۔ اس کے بعد نعت خواں حضرات بارگاہ رسالت مآب صلَّی
اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم میں ہدیۂ نعت پیش کریں گے۔ تلاوت
و نعت کے بعد اراکین شوریٰ و مبلغین دعوتِ اسلامی حسن اخلاق، والدین کے حقوق، نماز
کی اہمیت، معاشرے کی اصلاح اور دیگر اہم موضوعات پر سنتوں بھرے بیانات فرمائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق آج رات
مدنی چینل پر براہِ راست (Live)
نشر ہونے والے ہفتہ وار اجتماع میں رکن شوریٰ حاجی وقار المدینہ عطاری ،
روز محل مارکی نزد شیل پٹرول پمپ گوجر خان پنجاب سے سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔
اس کے علاوہ مدنی مرکز فیضان مدینہ مانگامنڈی ملتان روڈٹاؤن میں
رکن شوریٰ حاجی منصور عطاری، مدنی مرکز فیضان مدینہ بیراج روڈ سکھر میں رکن
شوریٰ حاجی محمد علی عطاری، مدنی مرکز فیضان مدینہ آفندی ٹاؤن حیدر آباد
میں رکن شوریٰ حاجی محمد امین عطاری، جامع مسجد حسن مہتاب، چرڈ ڈیفنس لاہور
میں رکن شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری، جامع مسجد نور شاہ پور صدر ضلع
سرگودھا میں رکنِ شوریٰ مولانا حاجی عقیل عطاری مدنی، الوَدود پیلس نزد زرعی ترقیاتی بینک خانقاہ ڈوگراں ضلع
شیخوپورہ میں رکن شوریٰ حاجی محمد اظہر عطاری، مدنی مرکز فیضان مدینہ ٹندو
الہ یار میں رکن شوریٰ حاجی قاری ایاز
عطاری، مدنی مرکز فیضان مدینہ شاہ رکن عالم کالونی ملتان میں رکن شوریٰ عبد
الوہاب عطاری، محمد علی جامع مسجد،
چوموہانی انوارہ چٹاگانگ بنگلہ دیش میں رکن شوریٰ عبد المبین
عطاری سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔
تمام عاشقانِ رسول سے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے
کی درخواست ہے۔
ایگریکلچر اور لائیواسٹاک سے وابستہ عاشقانِ
رسول کا اجتماع فیضانِ مدینہ کراچی میں
منعقد ہوگا
آج 4 جولائی 2026ء بروز ہفتہ عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں ایگریکلچر
اینڈ لائیواسٹاک سے وابستہ عاشقانِ رسول کا سنتوں بھرا اجتماع عصر سے مغرب کے دوران منعقد کیا جائے گا جس کا مقصد زراعت اور لائیواسٹاک کے شعبوں سے
تعلق رکھنے والے افراد کے درمیان اسلامی تعلیمات کو فروغ دینا ہے۔
اس سنتوں بھرے اجتماع میں خاص طور پر رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری
اپنے بیان کے ذریعے حاضرین کی رہنمائی کریں
گے۔ نیز علم و حکمت سے اُن کے دلوں کو منور کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں نیکی، تقویٰ
اور سنتوں کی عملی زندگی اپنانے کی ترغیب بھی دلائیں گے۔
اس کے علاوہ عاشقانِ رسول کو اسلام کے بنیادی
اصولوں سے آگاہ کرتے ہوئے زراعت اور لائیواسٹاک
کے شعبوں میں کام کرنے والے افراد کی تربیت اور رہنمائی کی جائے گی۔
02 جولائی کو لانڈھی میں ہفتہ وار سنتوں بھرا
اجتماع، نگران شوریٰ خصوصی بیان فرمائیں گے
عالمی
سطح پر دینِ اسلام کی ترویج و اشاعت میں مصروفِ عمل تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِ
اہتمام شہرِ قائد کے علاقے لانڈھی میں ایک عظیم الشان ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع
کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ اس روحانی اجتماع میں لانڈھی اور کورنگی سمیت پور ےشہر
سے عاشقانِ رسول شرکت کریں گے۔
نگرانِ شوریٰ کا خصوصی بیان:
اجتماع
کی سب سے اہم خصوصیت دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے نگران، ممتاز مذہبی
اسکالر مولانا حاجی محمدعمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی کا خصوصی بیان ہوگا جو اپنےمخصوص اور مدلل انداز
میں حاضرینِ اجتماع کی دینی و اخلاقی تربیت کے حوالے سے گفتگو فرمائیں گے۔
وقت اور تاریخ کا شیڈول:
تنظیمی
معلومات کے مطابق یہ اجتماع 02 جولائی 2026ء بروز جمعرات کو منعقد ہوگا۔ اجتماع کی
باقاعدہ آغاز رات 10:00 بجے ہوگا جبکہ نگرانِ شوریٰ مولانا حاجی محمد عمران عطاری
کا اہم بیان رات 10:15 بجے شروع ہوگا۔
مقامِ اجتماع:
لانڈھی
اور کورنگی کے عاشقانِ رسول کے لیے خوشخبری ہے کہ اس بار اجتماع کے لیے سوشل
گراؤنڈ، لانڈھی نمبر 06، کراچی کا انتخاب کیا گیا ہے جہاں بڑی تعداد میں لوگوں کی
آمد کو مدِ نظر رکھتے ہوئے وسیع تر انتظامات کئے جا رہے ہیں۔
براہِ راست (Live) نشریات:
وہ
لوگ جو کسی مصروفیت یا دوری کی وجہ سے گراؤنڈ میں حاضر نہیں ہو سکیں گے، ان کے لیے
بھی وسیع پیمانے پر انتظامات کیے گئے ہیں۔ یہ پورا اجتماع مدنی چینل اور حاجی
عمران عطاری کے آفیشل Facebook Pageپردنیا بھر میں
براہِ راست (Live)
نشر کیا جائے گا۔
تمام
عاشقانِ رسول سے وقت کی پابندی اور اجتماع میں اول تا آخر شرکت کی پُرخلوص اپیل کی
جاتی ہے۔
Dawateislami