09 ستمبرکو جناح کنونشن سینٹر میں ” میلاد
اجتماع اینڈ ایوارڈ ڈسٹری بیوشن سیریمنی“ کا انعقاد کیا جائیگا
دعوتِ
اسلامی کے ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام 09 ستمبر 2026ء کو جناح کنونشن سینٹر،اسلام
آباد میں ” میلاد اجتماع
اینڈ ایوارڈ ڈسٹری بیوشن سیریمنی“ منعقد ہونے جارہا ہے۔ اس تقریب کا
آغاز رات 9:00 بجے تلاوت قرآن پاک سے کیا جائے گا۔
تقریب
میں خصوصی بیان رئیس دارالافتاء اہلسنت شیخ الحدیث والتفسیر مفتی محمد قاسم
عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی اور دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ
کے نگران مولانا حاجی محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی فرمائیں گے۔
تقریب
کی خصوصیت:
کنز
المدارس بورڈ اور دینی شعبہ جات میں نمایاں
خدمات و کارکردگی کے حامل افراد میں اعزازات اور ایوارڈز کی تقسیم کاری کی جائے
گی۔
تمام
عاشقانِ رسول سے اس تقریب میں شرکت کرنے کی درخواست ہے۔
Dawateislami