مورخہ 5مارچ2025بروز بدھ بعد نماز ظہر رکن شوری حاجی محمد عقیل عطاری مدنی صاحب نے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں تشریف لائے ہوئے ایک ماہ اعتکاف والوں کے درمیان تربیتی سیشن ہوا۔

تربیتی سیشن میں رکن شوری نے جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام پانے کا نسخہ بیان کرتے ہوئے نمازوں کی پابندی کرنےاور درودِ پاک کی کثرت کرنے کی ترغیب دلائی جبکہ رکن شوری حاجی محمد عقیل عطاری مدنی صاحب نے جنتوں کے نام بھی یاد کرنے اور انہیں جنت الفردوس حاصل کرنے کےلیے نیک اعمال کرنے کا ذہن دیا۔(کانٹینٹ:شعیب احمد)


ضلع سانگھڑ  کے شہر کھپرو میں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام ”تقسیمِ اسناد اجتماع“ کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بھائیوں کی شرکت ہوئی۔

معمول کے مطابق اجتماع کا آغاز تلاوتِ قراٰن سے کیا گیا اور نعت خواں اسلامی بھائیوں نے پیارے آقا مکی مدنی مصطفیٰ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی بارگاہ میں نذرانۂ عقیدت پیش کیا۔

تلاوت و نعت کے بعد دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی فاروق جیلانی عطاری نے ”قراٰنِ پاک کے حقوق“ کے موضوع پر بیان کیا اور دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے حوالے سے حاضرین کی ذہن سازی کی۔

اس کے علاوہ رکنِ شوریٰ نے عاشقانِ رسول کو ڈیجیٹل دعوتِ اسلامی اور اسلام فور ایور ایپلی کیشنز کا تعارف کرواتے ہوئے دینی ماحول سے منسلک رہنے کی ترغیب دلائی۔اجتماع کے اختتام پر طلبۂ کرام کو سرٹیفکیٹس کے ساتھ ساتھ تحائف دیئے گئے اور اُن کی حوصلہ افزائی بھی کی گئی۔(رپورٹ: منصف احمد عطاری معاون رکن شوری حاجی فاروق جیلانی عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

صوبہ سندھ کے ضلع بدین میں قائم دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں ”تقسیمِ اسناد اجتماع“ کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

تلاوت و نعت کے بعد مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی فاروق جیلانی عطاری نے بیان کیا جس میں انہوں نے قراٰنِ پاک کے حقوق، قراٰنِ پاک کی تعلیم، حفاظِ کرام کی فضیلت اور دینی علوم کے فوائد کے بارے میں بتایا۔

اس موقع پر الحمد للہ 20 طلبۂ کرام کے حفظِ قراٰن مکمل کرنے اور 80 طلبۂ کرام کے ناظرہ قراٰنِ پاک مکمل کرنے پر اُن کے درمیان تحائف و اسناد تقسیم کی گئیں جبکہ جامعۃالمدینہ بوائز سے درسِ نظامی (عالم کورس) مکمل کرنے والے علمائے کرام کی دستاری بندی بھی کی گئی۔(رپورٹ: منصف احمد عطاری معاون رکن شوری حاجی فاروق جیلانی عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

رمضان کریم میں اخلاص کے ساتھ عبادت کرنے، ڈھیروں ڈھیر نیکیاں کمانے اور تلاوتِ قراٰن کرنے کا ایک بہترین ذریعہ رمضان المبارک میں اعتکاف کرنا ہے جوکہ ہمارے پیارے آقا مکی مدنی مصطفیٰ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی سنت بھی ہے۔

اسی سلسلے میں رمضان اعتکاف اسپیشل ٹرین لاہور سے کراچی روانہ ہو چکی ہے جس میں تقریباً 700 کے عاشقانِ رسول ہیں جو دعوتِ اسلامی کے تحت عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں ہونے والا ایک ماہ کا اعتکاف کریں گے ۔

واضح رہے جو عاشقانِ رسول دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے اعتکاف میں شرکت کرناچاہتے ہیں وہ اپنے علاقے کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں سے رابطہ کریں یا مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں آکر اپنی رجسٹریشن کروائیں۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں اعتکاف کا آن لائن فارم

https://aetkaf.dibaadm.com/online_aetkaf


لوگوں  کو نماز کا پابند بنانے اور مساجد کو آباد کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت ”جامع مسجد شمس“ کا افتتاح کیا جارہا ہے جو کورنگی کراچی کے علاقے پی اینڈ ٹی سوسائٹی نزد گیٹ نمبر 3 میں قائم کی گئی ہے۔

معلومات کے مطابق 28 فروری 2025ء بروز جمعہ دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام سنتوں بھرا اجتماع ”بسلسلہ افتتاحِ مسجد و استقبالِ رمضان“ منعقد کیا جائے گا جس میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری سنتوں بھرا بیان کریں گے۔

قرب و جوار کے عاشقانِ رسول اس اجتماعِ پاک ”بسلسلہ افتتاحِ مسجد و استقبالِ رمضان“ میں شرکت کر کے علمِ دین حاصل کریں اور دعوتِ اسلامی کے ساتھ مل کر دینی و فلاحی خدمات میں اپنا حصہ ملائیں۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


رمضانُ المبارک کے آتے ہی  دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام ہزاروں عاشقانِ رسول ایک ماہ اور آخری عشرے کا اعتکاف کرتے ہیں جہاں انہیں فرض علوم سمیت دیگر سنتیں و آداب سکھانے کے ساتھ ساتھ مدنی مذاکروں کا سلسلہ بھی ہوتا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق اس ماہ کی مبارک ساعتوں میں عاشقانِ رسول کو علمِ دین سکھانے اور اُن کی دینی، اخلاقی، شرعی و تنظیمی اعتبار سے تربیت کرنے کے لئے ہر سال کی طرح اس سال بھی رمضانُ المبارک میں روزانہ 2 مدنی مذاکروں کا انعقاد کیا جائے گا۔

پہلا مدنی مذاکرہ روزانہ بعد نمازِ عصر تقریباً 05:45 PM تا اذانِ مغرب تک ہوگا جبکہ دوسرا مدنی مذاکرہ بعد نمازِ تراویح تقریباً 10:15 PM پر شروع ہوگا جن میں شیخِ طریقت، امیرِ اَہلِ سنّت، بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علّامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطّاؔر قادری رضوی دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ حاضرین و ناظرین کو مدنی پھولوں سے نوازیں گے اور اُن کے دینی، شرعی و تنظیمی مسائل کے حوالے سے رہنمائی کریں گے۔

اگر آپ بھی علمِ دین حاصل کرنا چاہتے ہیں اور ماہِ رمضان کی مبارک ساعتوں کو اچھے انداز میں گزارنا چاہتے ہیں تو روزانہ براہِ راست عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں آکر یا پھر بذریعہ مدنی چینل مدنی مذاکروں میں شرکت کریں۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

لوگوں کو علمِ دین سکھانے اور اُن کی دینی و اخلاقی رہنمائی کرنے کا ایک بہترین ذریعہ عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کرنا ہے جوکہ ہر جمعرات کو پاکستان سمیت دنیا بھر کے مختلف ممالک میں منعقد ہوتے ہیں۔

آج 27 فروری 2025ء کی شب معمول کے مطابق عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام مختلف مقامات پر اسلامی بھائیوں کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقادکیا جائے گا ۔

دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں رات تقریباً 8:30 بجے تلاوتِ قراٰنِ پاک سے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا آغاز ہوگا اور نعتِ رسولِ مقبولِ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم پڑھنے کے بعد مرکزی مجلسِ شوریٰ کے نگران مولانا حاجی محمد عمران عطاری سلمہ الباری کا خصوصی بیان ہوگا جوکہ مدنی چینل پر براہِ راست نشر کیا جائے گا۔

اس کے علاوہ مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جی الیون اسلام آباد میں رکنِ شوریٰ حاجی وقار المدینہ عطاری، مدنی مرکز فیضانِ مدینہ ملتان انصاری چوک میں رکنِ شوریٰ حاجی منصور عطاری، مدنی مرکز فیضانِ مدینہ لالازار کالونی بہلوال میں رکنِ شوریٰ مولانا حاجی محمد عقیل عطاری مدنی، جامع مسجد شاہ ابوالبرکات لوکو رکشاپ، مغلپورہ لاہور میں رکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضاعطاری اور نور محل مارکی وتہ خیل میانوالی میں رکنِ شوریٰ و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری بیانات کریں گے۔

واضح رہے نور محل مارکی وتہ خیل میانوالی میں ہونے والے ہفتہ وار اجتماع کے بعد تقسیمِ اسناد کا سلسلہ بھی ہوگا جس میں مدرسۃالمدینہ بوائزسے حفظ و ناظرہ مکمل کرنے والے 287 بچوں کی حوصلہ افزائی کے لئے انہیں اسناد دی جائیں گی ۔

اصلاحِ معاشرہ میں نمایاں کردار ادا کرنے  اور لاکھوں لوگوں کو علمِ دین کے فیضان سے فیضیاب کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت مختلف مواقع پر پروفیشنلز کے لئے اجتماعات، سیشنز اور میٹ اپ منعقد ہوتے رہتے ہیں۔

اسی سلسلے میں Doctors ، medical personnel، University`s Faculty ، Professionals اور Teachers Community کے لئے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام ایک”میٹ اپ“ کا انعقاد کیا جارہا ہے جس میں رمضانُ المبارک کے فضائل بتانے کے ساتھ ساتھ دیگر امور پر بھی بیان کیا جائے گا۔

یہ میٹ اپ 23 فروری 2025ء بروز اتوار دوپہر 02:30 پر شروع ہو جائے گا جس میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری بیان کریں گے۔مذکورہ شعبوں سے تعلق رکھنے والے اسلامی بھائی اس میٹ اپ میں ضرور شرکت کریں اور علمِ دین کا خزانہ حاصل کریں۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی مسجدوں کو آباد کرنے، لوگوں کو پنج وقتہ نماز کا پابند بنانے اور انہیں علمِ دین سکھانے والی عالمی سطح کی دینی تحریک جس کے تحت دنیا بھر میں مختلف انداز سے خدمتِ دین کا کام کیا جارہا ہے۔

الحمد للہ عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 23 فروری 2025ء بروز اتوار کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن سیکٹر 5C میں ”جامع مسجد نور محمد“ کا افتتاح نماز ِعصر کی باجماعت ادائیگی سے کیا جائے گا۔

اس افتتاح کے موقع پر سنتوں بھرا اجتماع برائے ایصالِ ثواب نظام الدین شعیب قادری منعقد کیا جائے گا جس میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری بیان کریں گے۔ سرجانی ٹاؤن سیکٹر 5C میں رہنے والے عاشقانِ رسول اس اجتماعِ پاک میں ضرور بالضرور شرکت کریں ۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

دعوتِ اسلامی کا ہفتہ وار سنتوں بھرا اجتماع ہر جمعرات کی رات عشاء کی نماز کے بعد شروع ہوتا ہے جس میں تلاوت و نعت کے بعد سنتوں بھرا بیان اور ذکر و دعا کا سلسلہ ہوتا ہے۔

20 فروری 2025ء کی شب بھی معمول کے مطابق عشاء کی نماز کے بعد ملک بھر میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا سلسلہ ہوگا جن میں مبلغینِ دعوتِ اسلامی اصلاحی موضوعات پر شرکائے اجتماع کی تربیت فرمائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکزفیضانِ مدینہ کراچی میں جانشینِ عطار مولانا الحاج عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی خصوصی بیان فرمائیں گے۔ اجتماع کا آغاز 8:30 پر تلاوت و نعت سے ہوگا۔ یہ اجتماع جانشینِ عطار کے یوٹیوب اور فیس بُک پیج پر لائیو ٹیلی کاسٹ بھی کیا جائے گا۔

اس کے علاوہ فیضانِ مدینہ آفندی ٹاؤن میں مفتیِ اہل سنت شیخ الحدیث و التفسیر مفتی محمد قاسم عطاری قادری خصوصی طور پر ہفتہ وار اجتماع میں بیان فرمائیں گے۔ جامع مسجد ابن آدم چارمینار گلشن معمارکراچی میں حاجی عبدالحبیب عطاری،جامع مسجد فیضانِ جیلان بلاک 8 کلفٹن کراچی میں رکن شوریٰ حاجی امین عطاری، فیضانِ اسلام مسجد خبایان سحر فیز7 DHA میں رکن شوریٰ حاجی علی رضا عطاری اور ایبٹ آباد کے فوارہ چوک پر واقع ملن شادی ہال میں رکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری سنتوں بھر ابیان فرمائیں گے۔

تمام عاشقانِ رسو ل سے گزارش ہے کہ اپنے علاقے میں ہونے والے ہفتہ وار اجتماع میں ضرور شرکت فرمائیں۔ 


عظیم صوفی بزرگ حضرت لعل شہباز قلندر رحمۃُ اللہِ علیہ کا 773 واں عرس آج سے شروع ہوگا، اس موقع پر ملک بھر سے زائرین کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ عرس کے سلسلے میں آج 17 فروری 2025ء کی رات دعوتِ اسلامی کی مجلس مزاراتِ اولیاء کے زیرِ اہتمام فیضانِ مدینہ سیہون شریف میں عظیم الشان سنتوں بھرے اجتماع کا اہتمام کیا جائے گا۔

اجتماع میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی اطہر عطاری خصوصی بیان فرمائیں گے۔ اجتماع کا آغاز عشاء کی نمازکے بعد تلاوت و نعت سے ہوگا ۔

سید عثمان مروند المعروف حضرت لعل شہباز قلندر رحمۃُ اللہِ علیہ 7 صدیوں قبل جب سندھ کے علاقے سیہون پہنچے تو لوگ آگہی کے اجالوں سے دور بے راہ روی کے اندھیروں میں زندگی بسر کر رہے تھے، آپ نے سیہون میں سکونت اختیار کی اور اللّٰہ اور اس کے آخری نبی کے فرمان کو لوگوں تک ایسا پہنچایا کہ آج بھی دنیا بھر سے لوگ سیہون پہنچ کر عقیدت و احترام کا اظہار کرتے ہیں۔


لیاقت باغ مری روڈ راولپنڈی میں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت14فروری2025ء بروز جمعرات 15 شعبان شب براءت اجتماع کا اہتمام ہوا جس میں راولپنڈی سٹی اور اطراف سے کثیر عاشقان رسول سمیت جامعۃ المدینہ و مدرسۃ المدینہ (بوائز) کے اساتذۂ کرام، طلبۂ کرام ، قاری صاحبان، مقامی علمائے کرام اور شخصیات نے شرکت کی ۔

معمول کے مطابق اجتماع کا آغاز اللہ عزوجل کے پاک کلام قراٰنِ مجید سے کیا گیا اور نعت شریف پڑھی گئی جس کے بعد مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا۔

اس اجتماع میں نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے ( تین قبریں تین نصیحتیں ) کے موضوع پر بیان سنتوں بھرا بیان فرمایا اور دنیا میں رہتے ہوئے آخرت کی تیاری کرنے کے بارے میں ذہن دیا۔

اس موقع پر ہفتہ وار اجتماع میں پڑھے جانے والے درودِ پاک پڑھائے گئے اور ذکر اللہ ہوا جبکہ نگرانِ پاکستان مشاورت نے رقت انگیز دعا بھی کروائی۔صلوٰۃ و سلام پر اجتماع کا اختتام ہوا جس کے بعد عاشقانِ رسول نے نگرانِ پاکستان مشاورت سے ملاقات کی۔(رپورٹ: سمیر علی عطاری آفس ذمہ دار ، کانٹینٹ:شعیب احمد عطاری)