مسلمانوں کی خیرخواہی کرنا، اُن کے غموں میں شریک ہونا اور مصیبت کے وقت اُن کا ساتھ دینا دینِ اسلام کی تعلیمات میں سے ہے اور یہی تعلیمات عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول میں دی جاتی ہے۔

حال ہی میں صدر، کراچی کے مشہور شاپنگ مال ”گُل پلازہ“ میں خطرناک آگ لگنے کے سبب پوری عمارت گر چکی ہے جس میں کئی لوگ اپنی جان کی بازی ہار گئے اور کثیر لوگ زخمی ہوئے جبکہ کافی لوگ اب تک لاپتہ ہیں۔

اسی سلسلے میں دعوتِ اسلامی کے تحت آج 19 جنوری 2026ء کو رات تقریباً 10:00 بجےمدنی چینل پر اسپیشل ٹرانسمیشن بنام ”سانحہ گُل پلازہ“Live نشر کیا جائے گاجس میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری خصوصی بیان کریں گے۔

ہم ”سانحہ گُل پلازہ“ میں شہید ہوجانے والے مسلمانوں کے لئے دعا گو ہیں کہ اللہ پاک اُن کی بےحساب مغفرت فرمائے اور اس دوران جن لوگوں کے اموال کو نقصان پہنچا ہے اللہ پاک انہیں اس کا نعم البدل (اچھا بدلہ) عطا فرمائے۔