ایگریکلچر اینڈ لائیو اسٹاک سے وابستہ افراد کےلئے
فیصل آباد میں ایک میٹ اپ کا انعقاد کیا جارہا ہے
دعوتِ
اسلامی کے زیرِ اہتمام فیضانِ مدینہ، مدینہ ٹاؤن فیصل آباد میں UVAS
Alumni کے
عنوان سے خصوصی ”Meetup“
کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ اس روحانی و فکری نشست کا مقصد پیشہ ورانہ زندگی سے
وابستہ افراد کو دینی ماحول فراہم کرنا، باہمی روابط کو مضبوط بنانا اور انہیں
دعوتِ اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں سے جوڑنا تھا۔
اجتماع
کا آغاز 14 فروری 2026 بروز ہفتہ بعد نمازِ عشاء ہوگا جو کہ 15 فروری 2026 بروز اتوار نماز مغرب تک جاری
رہا۔ پروگرام میں مختلف اوقات میں بیانات اور نشستوں کا اہتمام کیا گیا ہے۔
Meetup
میں دوپہر 03 تا 04 رکن شوریٰ قاری سلیم عطاری جبکہ عصر تا مغرب نگران پاکستان
مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔ بیان میں پیشہ ورانہ ذمہ
داریوں کے ساتھ ساتھ دینی اقدار کو اپنانے، کردار سازی، اور عملی زندگی میں سنتِ
رسول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کو اختیار
کرنے کی اہمیت پر روشنی ڈالی جائے گی۔
اِن شاءَ
اللہ یہ Meetup ایگریکلچر اینڈ لائیو اسٹاک کے شعبے سے وابستہ افراد کے لئے منعقد کیا
جارہا ہے جو کہ متعلقہ شعبے کے اسلامی بھائیوں کو دین کے قریب لانے اور انہیں
معاشرے میں مثبت کردار ادا کرنے کی دعوت دینے کی ایک کامیاب کوشش ثابت ہوگا۔
Dawateislami