شبِ براءت (15 شعبانُ المعظم) بڑی ہی بابرکت رات ہے ، اس رات پیارے آقا صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم، صحابۂ کرام علیہم الرضوان اور اولیائے کرام رحمۃ اللہ علیہم عبادت میں مصروف رہتے تھے۔حدیثِ پاک کا مفہوم ہے: بیشک اللہ تعالیٰ شعبان کی پندرھویں(15ویں) رات آسمانِ دنیا پر تجلّی فرماتا ہے، پس قبیلۂ بنی کَلب کی بکریوں کے بالوں سے بھی زیادہ لوگوں کو بخش دیتا ہے۔( ترمذی،جص183، حدیث: 739 ملتقطاً)

لوگوں کو گناہوں سے بچانے اور انہیں شبِ براءت کی عظمت و فضیلت سے آگاہ کرنے کے لئے دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام کل بروز منگل 3 فروری 2026ء کو پاکستان سمیت دنیا بھر کے مختلف مقامات پر ”اجتماعِ شبِ براءت“ کا انعقاد کیا جائے گا جس میں تلاوت و نعت، منقبت، استغاثہ اور رقت انگیز دعا کروائی جائے گی۔

3 فروری 2026ء کو پاکستان بھر میں ہونے والے اجتماعِ شبِ براءت کی تفصیلات:

٭ شیخِ طریقت، امیرِ اَہلِ سنّت، بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علّامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطّاؔر قادری رضوی دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں ہونے والے ”اجتماعِ شبِ براءت“ میں براہِ راست (Live) مدنی چینل پر مدنی مذاکرہ فرمائیں گے اور عاشقانِ رسول کی دینی و اخلاقی تربیت کریں گے۔

٭رکنِ شوریٰ مولانا حاجی عبدالحبیب عطاری بعد نمازِ عصر جامع مسجد فیضانِ بسم اللہ، سول لائن، کینٹ کراچی میں، بعد نمازِ عشا جامع مسجد فیضانِ غوثِ پاک، 1/92 مین خیابانِ حافظ، خیابانِ سحر، ڈی ایچ اے، فیز 06 کراچی میں، رات تقریباً 12:30 بجے جامع مسجد فیضانِ جیلان بلاک 8 ، کلفٹن کراچی میں اور رات تقریباً 01:30 بجے کھجی گراؤنڈ، گلبہار کراچی میں ہونے والے اجتماعات میں شرکت کریں گے۔

٭رکنِ شوریٰ و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری رات تقریباً 10:30 بجے بینظیر پارک رحموالی، گھوٹکی میں ہونے والے ”اجتماعِ شبِ براءت“ میں بیان کریں گے جبکہ اختتام پر مدرسۃالمدینہ بوائز و مدرسۃالمدینہ بالغان سے قراٰنِ کریم کی تعلیم حاصل کرنے والے کم و بیش 251 بچوں اور اسلامی بھائیوں کے سروں پر عمامہ شریف باندھیں گے۔

٭رکنِ شوریٰ حاجی وقار المدینہ عطاری بعد نمازِ عشا مرکزی عید گاہ گراؤنڈ، سرگودھا (نزد بڑا قبرستان) میں ہونے والے”اجتماعِ شبِ براءت“ میں بیان کریں گے۔

٭رکنِ شوریٰ حاجی محمد اظہر عطاری بعد نمازِ مغرب جامع مسجد مدینہ واربرٹن میں ہونے والے ”دعائےافطار اجتماع“ میں نیز بعد نمازِ عشامدنی مرکز فیضانِ مدینہ ، مدینہ ٹاؤن شاہکوٹ میں اور رات تقریباً 12:30 بجے سطانیہ پارک گلستان کالونی، فیصل آباد میں ہونے والے ”اجتماعِ شبِ براءت“ میں شرکت کریں گے۔

٭رکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری بعد نمازِ عشا رات تقریباً 11:30 بجے بنگلہ منڈی، ریلوے روڈ گجرات میں ہونے والے ”اجتماعِ شبِ براءت“ میں شرکت کریں گے۔

اس عظیم الشان رات میں خود کو گناہوں سے بچانے اور علمِ دین حاصل کرنے کے لئے کل رات دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے ”اجتماعِ شبِ براءت“ میں خود بھی شرکت کریں اور اپنے عزیز و اقارب کو بھی شرکت کروائیں۔