پاکستان بھر میں ہونے والی دعوتِ اسلامی کی ایکٹیویٹیز میں مزید بہتری لانے، ذمہ داران کی رہنمائی کرنے اور انہیں آئندہ کے اہداف کے بارے میں آگاہی دینے کے لئے وقتاً فوقتاً مدنی مشوروں، سیشنز اور سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا جاتا ہے۔

ذرائع سے ملنے والی معلومات کے مطابق دعوتِ اسلامی کے تحت سکھر، سندھ میں ”ذمہ داران کا سنتوں بھرا اجتماع“ ہونے جارہا ہے جس میں ذمہ داران کی تربیت و رہنمائی کے علاوہ دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں درپیش مسائل کا حل بھی بتایا جائے گا۔

شرکائے اجتماع میں تمام صوبائی ذمہ داران، سکھر، جیکب آباد، لاڑکانہ کے ڈویژن تا یوسی سطح تک کے نگران و ذمہ داران، جامعۃالمدینہ و مدرسۃالمدینہ کے ناظمین اور سکھر سٹی کے ذیلی سطح تک کے نگران و ذمہ داران شامل ہیں۔

یہ اجتماعِ پاک 8 فروری 2026ء کورات تقریباً 8:30 بجے ہمدرد سوسائٹی، سکھر کی جامع مسجد گلزارِ حبیب میں شروع ہوگا جس میں خصوصی بیان مرکزی مجلسِ شوریٰ کے نگران مولانا حاجی محمد عمران عطاری سلمہ الباری فرمائیں گے۔

سکھر میں رہنے والے تمام ذمہ دار اسلامی بھائی اور دیگر عاشقانِ رسول اس اجتماع میں ضرور بالضرور شرکت کریں تاکہ دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے متعلق نئی اپڈیٹس سے آگاہی ہو اور علمِ دین حاصل کرنے کا موقع بھی ملے۔