پشاور، صوبہ خیبرپختونخوا کے علاقے گلبہار ٹاؤن کی جامع مسجد خانان میں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام ”افطار اجتماع“ کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بھائیوں، ذمہ داران اور طلبۂ کرام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

اجتماع کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ کلامِ پاک و نعتِ رسولِ مقبول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم سے کیا گیا جس کے بعد مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نےسنتوں بھرا بیان کیا۔

رکنِ شوریٰ نے اپنے بیان کے دوران حاضرین کی تربیت کرتے ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں حصہ لینے بالخصوص رمضان اعتکاف 2026ء میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی ۔

آخر میں رکنِ شوریٰ نے جامعہ ہجویریہ لاہو رمیں درسِ نظامی مکمل کرنے والے علمائے کرام کی دستار بندی کرتے ہوئے اُن کی حوصلہ افزائی کی نیز انہیں اسناد بھی دی گئیں۔