فیصل آبادمیں دارالمدینہ اسلامک اسکول کی نئی برانچ
کا افتتاح، یتیموں کے لئے بھی کوٹہ مختص کردیا گیا
دعوت
اسلامی کی جانب سے 09فروری 2026ء کو جواد کلب چوک فیصل آباد میں ایک نئے تعلیمی
منصوبے بنام ”دارُالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکول “ کے کیمپس کا افتتاح کردیا گیا۔ اس موقع پر افتتاحی تقریب منعقد ہوئی جس میں چیئرمین
کنز المدارس بورڈ و رکن شوریٰ مولانا حاجی محمدجنید عطاری مدنی، بزنس مینز، سیاسی و سماجی شخصیات، پروفیشنلز حضرات، مقامی
عاشقان رسول اور ذمہ داران دعو تِ اسلامی نے شرکت کی۔
رکن
شوریٰ مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا۔ بیان کرتے
ہوئے رکن شوریٰ نے فرمایا کہ اسلامی تعلیمات میں یتیموں کے احترام اور کفالت کو غیر
معمولی روحانی اہمیت حاصل ہے۔ درودِ پاک کی کثرت کو رحمت و محبتِ الٰہی کے حصول کا
ذریعہ بتایا گیا ہے جبکہ متعدد احادیث میں
یتیم کو کھانا کھلانے، اس کی دلجوئی کرنے اور شفقت سے سر پر ہاتھ رکھنے کو عظیم
اجر کا سبب قرار دیا گیا ہے۔ یہ اعمال دل کی سختی کو دور کرتے اور حاجات کی تکمیل
کا ذریعہ بنتے ہیں۔ دین اسلام میں یتیم کو رُلانا یا اس کے ساتھ ناانصافی کرنا سنگین
گناہ قرار دیا گیا۔ خصوصاً یتیم کے مال میں خیانت، وقف فنڈز کا غلط استعمال یا
وراثت میں حق داروں (بشمول بہنوں) کا حق مارنا
سخت مذمت کا مستحق عمل ہے جو نہ صرف الٰہی ناراضی بلکہ معاشرتی بگاڑ اور عدم
استحکام کا باعث بنتا ہے۔
رکن
شوریٰ نے افتتاح ہونے والے ادارے کی خصوصیت بتاتے ہوئے ارشار فرمایا کہ یوں تو
دعوت اسلامی کے تحت دنیا بھر دار المدینہ اسلامک اسکول کی 299 برانچز قائم ہیں
لیکن اس ادارے کی خصوصیت یہ ہے کہ اس میں یتیم بچوں کے لئے اسپیشل کوٹہ رکھا گیا
ہےجہاں یتیم بچوں کو فری ایجوکیشن دی جائے گئی اس کے علاوہ ضرورت پڑنے پر رہائش، خوراک اور مکمل تربیت و کفالت کا بھی
انتظام کیا جائے گا۔ بیان میں اہلِ خیر کو
ترغیب دی گئی کہ وہ اپنی استطاعت کے مطابق کم از کم ایک یتیم بچے کی کفالت کا ذمہ
اٹھائیں، صرف مالی مدد پر اکتفا نہ کریں بلکہ اس کی دینی و اخلاقی تربیت کو بھی
ترجیح دیں۔ دارالمدینہ، جامعۃ المدینہ اور مدارس المدینہ جیسے منظم اداروں کے ذریعے
تعاون کو مؤثر بنایا جاسکتا ہے ۔
اس
ادارے کو قائم کرنے کا مقصد اسلامی تعلیمات اور انگلش میڈیم نظامِ تعلیم کو یکجا
کرتے ہوئے بچوں کے لئے مکمل سرپرستی اور تعلیمی سہولیات فراہم کرنا ہے۔
تقریب
کے بعد رکن شوریٰ مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری نے رکن شوریٰ مولانا حاجی جنید
عطاری مدنی اور مختلف شخصیات کے ہمراہ نئے قائم ہونے والے دارُ المدینہ اسلامک
اسکول کی عمارت کا وزٹ کیا اور وہاں کلاس رومز اور دیگر سہولیات کا جائزہ لیا۔
Dawateislami