آج مؤرخہ 12 فروری  2026ء بروز جمعرات دنیا بھر میں عاشقانِ رسول کی عالمگیر تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات بسلسلہ ”استقبال ماہِ رمضان“ کا انعقاد کیا جائے گا۔ ان اجتماعات میں مختلف ممالک، شہروں اور علاقوں سے تعلق رکھنے والے اسلامی بھائی بڑی تعداد میں شرکت کریں گے۔

ہفتہ وار اجتماع کا آغاز تلاوتِ قرآنِ پاک اور نعتِ رسولِ مقبول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم سے کیا جائے گا جس کے بعد اراکین شوریٰ و مبلغینِ دعوتِ اسلامی سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔ بیان میں اصلاحِ اعمال، سنتوں پر عمل، دینی ذمہ داریوں کی ادائیگی، عشقِ رسول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم اور معاشرتی اصلاح جیسے اہم موضوعات پر روشنی ڈالی جائے گی۔ اجتماعات میں شریک اسلامی بھائیوں کو رمضان کی تیاری کرنے، اعتکاف کرنے، زیادہ سے زیادہ عبادت کرنے، نمازوں کی پابندی، اخلاقِ حسنہ اپنانے، والدین کی اطاعت، معاشرے میں امن و محبت کے فروغ اور دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب دی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق آج رات عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی سے مدنی چینل پر براہِ راست نشر ہونے والے ہفتہ وار اجتماع میں خلیفۂ امیر اہلسنت مولانا حاجی عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔

قرب و جوار کے تمام عاشقانِ رسول سے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کی درخواست ہے۔