دعوت اسلامی کا ایک انتہائی اہم شعبہ ”مجلس تحقیقات شرعیہ“ بھی ہے جو کہ دارُ الافتاء اہلسنت کے مفتیانِ کرام، نائب مفتیان کرام اور سینئر متخصصین پر مشتمل ہے۔دینی مسائل کی تحقیق کے لئے وقتاً فوقتاً اس مجلس کے تحت مختلف سیشن اور مدنی مشورے منعقد ہوتے رہتے ہیں۔

ایسا ہی ایک مشورہ 13 تا 15 جنوری 2026ء کو عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں منعقد ہوا جس میں شیخ الحدیث والتفسیر مفتی محمد قاسم عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی ، مفتی فضیل رضا عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی ، مفتی علی اصغر عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی ، مفتی محمد ہاشم خان عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی ، مفتی محمد حسان عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی ، مفتی محمد سجاد عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی ، مفتی محمد کفیل رضا عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی ، مفتی جمیل احمد عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی ، مفتی محمد نوید چشتی مُدَّ ظِلُّہُ العالی ، مفتی انس عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی ، مفتی سرفراز عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی ، مفتی ساجد عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی اور مفتی محمد ماجد رضا عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی شریک ہوئے۔

تین دن کے اس مشورے میں بالخصوص چار اہم موضوعات اور دور جدید کے مسائل زیرِ بحث آئی جس پر مفتیانِ کرام نے اپنے مقالے اور تحقیقات پیش کیں۔

مشورے کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے مفتی علی اصغر عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے فرمایا کہ مجلس تحقیقات شرعیہ کے مشورے میں دور جدید کے مسائل اور بالخصوص چار موضوعات زیر بحث آئے۔ (1) Salary plus commission (2)پیکٹ کا گوشت (3)شرعی یا غیر شرعی سفر (4)آج کے دور میں انسان کے نصف اعلیٰ کی تصویر کا حکم، ان موضوعات پر مفتیانِ کرام نے مقالہ جات لکھے جو دلائل پر مبنی تھے۔

نوٹ: مجلس تحقیقات شرعیہ کے تین دن کے مشورے میں جن اہم جدید اور تحقیقی سوالات کے جوابات پر مفتیانِ کرام متفق ہوئےانہیں دارُ الافتاء اہلسنت سے جلدعوام الناس کی رہنمائی کے لئے جاری کردیا جائے گا۔