سینیٹر چیئرمین
ڈیفنس کمیٹی محمد عبد القادر اور فیضان اسٹیل مل کے اونر محمد آصف کی فیضان مدینہ کراچی آمد
پچھلے دنوں اسلام
آباد سے سینیٹر ، چیئرمین ڈیفنس کمیٹی محمد عبد القادر اور عدنان بٹ سمیت فیضان اسٹیل مل کے اونر محمد آصف کی عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی آمد ہوئی جہاں ذمہ داران نے انہیں خوش آمدید کہا۔
شخصیات کی مرکزی
مجلس شوریٰ کے نگران مولانا حاجی محمد عمران عطاری ،رکن شوری حاجی محمد عبدالحبیب
عطاری اور رکن شوری حاجی یعفور رضا عطاری
سے ملاقات ہوئی۔ دعوتِ اسلامی کے مختلف ڈیپارٹمنٹ کا تفصیلی وزٹ کیا اور دعوتِ اسلامی
کی خدمات کو سراہتے ہوئے مزید ہر ممکنہ تعاون کی یقین دہانی کروائی۔(رپورٹ:محمد
عامر عطاری شعبہ رابطہ برائے شخصیات اسلام آباد،کانٹینٹ:شعیب احمد)
نیپال سے مدنی
قافلے میں آنے والے عاشقان رسول کی رکن شوری حاجی یعفور رضا عطاری سے ملاقات
دعوتِ اسلامی
کے زیر اہتمام تبلیغ دین کی خاطر عاشقانِ رسول کا مدنی قافلہ ملک و بیرون ملک سفرکرتا
رہتا ہے۔
اسی جذبے کے
تحت مختلف شعبہ جات سے وابستہ عاشقانِ
رسول کا مدنی قافلہ نیپال سے پاکستان کے شہر جوہر ٹاؤن لاہورمیں قائم مدنی مرکز
فیضانِ مدینہ پہنچا جہاں مختلف ذمہ داران نے انہیں خوش آمدید کہا۔
شرکائے قافلہ
نے رکن شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری اور
مختلف سیاسی و سماجی شخصیات سے ملاقات کی۔ ملاقات میں مختلف موضوعات پر گفتگو ہوئی
اور تبادلۂ خیال ہوا۔ شرکائے قافلے نے رکن شوریٰ سے سوالات بھی کئے جس پر رکن
شوریٰ نے تسلی بخش جوابات دیئے۔(کانٹینٹ:محمد حسین مدنی)
پچھلے دنوں فیصل
آباد ڈویژن کی تحصیل تاندلیانوالہ کے ذمہ داران اور شعبہ جات کا مدنی مشورہ ہوا جس
میں نگران فیصل آباد ڈویژن مشاورت حاجی محمد سلیم عطاری نے ماہ مدنی قافلہ کے
حوالے سے ذمہ داران کو مدنی قافلوں میں سفر کرنے کا ذہن دیا جس پر ہاتھوں ہاتھ کم و بیش 21 شرکاء 12ماہ کے لیے اور 13شرکاء 1 ماہ کے لیے تیار ہوئے۔
نگران ڈویژن
مشاورت نے ذمہ داران کو قافلے کس طرح تیار کرتے ہیں اس موضوع کے متعلق حاضرین کی تربیت کرتے ہوئے 12 دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا
اور ہفتہ وار اجتماع کی تعداد کو بڑھانے، ہفتہ وار اجتماع میں آنے والے شرکاء کو
مدنی قافلوں کی دعوت دینے اور مدنی مذاکرہ میں شرکت کرنے کا ذہن دیا۔ (رپورٹ:عبدالرزاق عطاری شعبہ ہفتہ وار
اجتماع و مدنی مذاکرہ فیصل آباد ڈویژن،کانٹینٹ:
شعیب احمد عطاری)
علمِ دین کو
فروغ دینے، لوگوں کے دینی و دنیاوی
مسائل حل کرنے، اُن کے عقائد و نظریات کی حفاظت کرنے اور انہیں شرعی مسائل سے آگاہ
کرنے کے لئے دعوتِ اسلامی کے تحت ہفتہ وار مدنی مذاکرے کا انعقاد کیا جاتا ہے جس
میں علمِ دین عام کرنے کے ساتھ ساتھ لوگوں کی جانب سے ہونے والے مختلف سوالات کے
جوابات دیئے جاتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق آج مورخہ 16 نومبر 2024ء کو
دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں مدنی مذاکرے کا اہتمام
کیا جائے گا جس کا آغازبعد نمازِ عشا رات
تقریباً 8:15 پر تلاوتِ قراٰن و نعتِ رسولِ مقبول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
سے ہو گا۔
شیخِ
طریقت، امیرِ اَہلِ سنّت، بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علّامہ مولانا ابوبلال محمد
الیاس عطّاؔر قادری رضوی دامت
بَرَکَاتُہمُ العالیہ مدنی مذاکرے میں شریک عاشقانِ رسول کی دینی،دنیاوی، اخلاقی، شرعی اور تنظیمی
اعتبار سے تربیت و رہنمائی کرتے ہوئے مدنی پھولوں سے نوازیں گے۔
واضح رہے آج ہونے والا مدنی مذاکرہ مدنی چینل پر
راہِ راست (Live) نشر کیا جائے گا ، ملک و بیرونِ ملک میں رہنے
والے اسلامی بھائی اور اسلامی بہنیں اس
مدنی مذاکرے میں شرکت کرکے علمِ دین حاصل کریں۔
عالمی سطح کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت معصوم ٹاؤن فیصل آباد کے وارث پورہ روڈ میں واقع حسن
پروانہ عطاری کی رہائش گاہ پر سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں مقامی عاشقانِ
رسول اور ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی شرکت ہوئی۔
تلاوت و نعت سے حلقے کا آغاز کرنےکے بعد مرکزی
مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے بیان کیا جس
میں انہوں نے حاضرین کو نیکیاں کرنے
اور نیکی کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا ذہن دیا۔
نگرانِ پاکستان مشاورت نے حاضرین کی تربیت و
رہنمائی کرتے ہوئے انہیں نمازوں کی پابندی
کرنے اور دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں
نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔
آج ہفتہ وار سنتوں بھرا اجتماع فیضانِ مدینہ علی
ٹاؤن سرگودھا سے براہِ راست نشر کیا جائے گا
قراٰنِ کریم کے نور سے لوگوں کے دلوں کو منور
کرنےاور انہیں پیارے آقا مکی مدنی مصطفیٰ صلَّی
اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی سنت
کاعامل بنانے والی عالمی سطح کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت ہر جمعرات کو دنیا
بھر کے مختلف مقامات پر ہفتہ وار سنتوں
بھرے اجتماعات کا اہتمام کیا جاتا ہے۔
ان اجتماعات میں تلاوتِ قراٰن، نعت شریف، ذکر اللہ اور اللہ عزوجل کے محبوب بندوں کی منقبت سمیت بیانات کئے جاتے
ہیں نیز عاشقانِ رسول کو دعائیں بھی یاد کروائی جاتی ہیں اور سنتیں و آداب سکھائے جاتے ہیں۔
اسی سلسلے میں آج مورخہ 7 نومبر 2024ء جمعرات کی
شب دعوتِ اسلامی کے تحت علی ٹاؤن سرگودھا میں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ سے
براہِ راست (Live) مدنی چینل پر ہفتہ وار سنتوں بھرا اجتماع نشر
کیا جائے گاجس میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی وقار المدینہ عطاری سنتوں بھرا
بیان فرمائیں گے۔
اس کے علاوہ دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ
مدینہ اپرچھتر مظفر آباد میں رکنِ شوریٰ حاجی منصور عطاری، جامع مسجد جیلان
کلفٹن بلاک 8 کراچی میں رکنِ شوریٰ حاجی محمد علی عطاری، جامع مسجد رضا کورنگی
نمبر 4 کراچی میں رکنِ شوریٰ حاجی فضیل رضا عطاری، جامع مسجد اقصیٰ
شیرانوالہ گیٹ، لاہور میں نگرانِ پروفیشنلز فورم پاکستان محمد ثوبان عطاری،
مدنی مارکی شادی ہال عاصم ٹاؤن ہربنس پورہ، لاہور میں رکنِ شوریٰ حاجی یعفور
رضا عطاری اور ریڈ روز میرج ہال جی ٹی روڈ سنانواں، ڈی جی خان میں رکنِ
شوریٰ مولانا حاجی محمد اسد عطاری مدنی سنتوں بھرے بیانات کریں گے۔
رحیم یار
خان کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں 31 اکتوبر 2024ء کو عالمی سطح کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی
کے تحت رحیم یار خان ڈسٹرکٹ کے ذمہ داران کی
میٹنگ منعقد کی گئی جس میں رحیم یار خان ڈسٹرکٹ مشاورت، یوسی نگران، تحصیل نگران،
ڈسٹرکٹ نگران، جامعۃ المدینہ و مدرسۃ المدینہ، رحیم یار خان ڈسٹرکٹ کے ناظمین اور ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی شرکت ہوئی۔
میٹنگ کے
دوران رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے
عطیات مہم (ٹیلی
تھون 2024ء) کے متعلق گفتگو کی اور اسلامی بھائیوں سے اس کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔
اپنی گفتگو
کو جاری رکھتے ہوئے نگرانِ پاکستان مشاورت نے عطیات مہم میں بھرپور کوشش کرنے،
زیادہ سے زیادہ عطیات جمع کرنے اور دیگر کو بھی اس کی ترغیب دلانے کے حوالے سے اسلامی بھائیوں کی ذہن سازی کی جس پر انہوں نے
اچھی اچھی نیتیں پیش کیں جبکہ رسید بکس، بروشرز اور دیگر اہم امو رپر تبادلۂ خیال
کرتے ہوئے آئندہ کے اہداف بھی طے کئے گئے۔
آخر میں
نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی جانب سے ہونے والے سوالات کے جوابات دیئے اور
انہیں مدنی پھولوں سے نوازا۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار
نگرانِ پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
مدنی مرکز
فیضانِ مدینہ خانپور میں 1 نومبر 2024ء کو عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ
اسلامی کے تحت بہاولپور ڈویژن کے ذمہ
داران کا مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں
بہاولپور ڈویژن مشاورت، یوسی نگران، تحصیل نگران، ڈسٹرکٹ نگران، جامعۃ المدینہ و
مدرسۃ المدینہ، بہاولپور کے ناظمین اور
ذمہ دار اسلامی بھائی شریک ہوئے۔
اس موقع پر
رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے عطیات
مہم (ٹیلی تھون
2024ء) کے متعلق کلام کرتے ہوئے اسلامی بھائیوں سے اس کی کارکردگی کا جائزہ
لیا۔
اپنی گفتگو
کے دوران نگرانِ پاکستان مشاورت نے عطیات مہم میں بھرپور کوشش کرنے، زیادہ سے
زیادہ عطیات جمع کرنے اور دیگر کو بھی اس کی ترغیب دلانے کا ذہن دیا جس پر اسلامی
بھائیوں نے اچھی اچھی نیتیں پیش کیں جبکہ رسید بکس، بروشرز اور دیگر اہم امو رپر
تبادلۂ خیال کرتے ہوئے آئندہ کے اہداف
بھی طے کئے گئے۔
اس کے
علاوہ نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی جانب سے ہونے والے
سوالات کے جوابات دیئے اور انہیں مدنی پھولوں سے نوازا۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری
نیوز فالو اپ ذمہ دار نگرانِ پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
رائل بشیر گارڈن صادق کینال روڈ، رحیم یار خان میں ہفتہ وار اجتماع کا انعقاد
رائل بشیر گارڈن صادق کینال روڈ، رحیم یار خان میں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک
دعوتِ اسلامی کے تحت 31 اکتوبر 2024ء کو
عظیم الشان ہفتہ وار اجتماع منعقد کیا گیا جس میں رحیم یار خان سٹی سمیت
اطراف سے ہزاروں عاشقان رسول، جامعۃ المدینہ
و مدرسۃ المدینہ (بوائز) کے اساتذۂ کرام، طلبۂ کرام ، قاری صاحبان، مقامی
علمائے کرام اور شخصیات نے شرکت کی ۔
معمول کے مطابق اجتماع کا آغاز اللہ عزوجل کے پاک
کلام قراٰنِ مجید سے کیا گیا اور نعت شریف پڑھی گئی جس کے بعد مرکزی مجلسِ شوریٰ
کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا۔
دورانِ بیان نگرانِ پاکستان مشاورت نے حاضرین کو
جنت کی نعمتوں اور جہنم کے عذابات کے بارے میں بتایا نیز جنت میں لے جانے والے
اعمال کا بھی تذکرہ کیا۔
نگرانِ پاکستان مشاورت نے شرکائے اجتماع کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں
میں حصہ لیتے رہنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔
بعدازاں دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنتوں بھرے
اجتماع میں پڑھے جانے والے درودِ پاک پڑھائے گئے اور ذکر اللہ ہوا جبکہ نگرانِ پاکستان مشاورت نے رقت انگیز دعا بھی کروائی۔صلوٰۃ و سلام پر اجتماع کا اختتام ہوا جس کے بعد عاشقانِ
رسول نے نگرانِ پاکستان مشاورت سے ملاقات کی۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری
نیوز فالو اپ ذمہ دار نگرانِ پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
تحصیل پنیالہ خیبر پختونخواہ میں عظیم الشان
ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد
حضرت سیدنا امام محمد بن محمد غزالی رحمۃ اللہ
تعالی علیہ منہاج العابدین میں فرماتے ہیں: مسلمانوں کی اجتماعی عبادت سے دین کو
تقویت پہنچتی اور اسلام کا جمال ظاہر ہوتا ہے اسی کے پیش نظر دنیا بھر میں خدمت دین کرنے
والی تحریک دعوت اسلامی کے تحت تحصیل پنیالہ
خیبر پختونخواہ میں عظیم الشان ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد ہوا۔
ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں مرکزی مجلس شوری کے رکن حاجی یعفور رضا
عطاری نے سوشل میڈیا کے نقصانات کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان فرمایا اور دوران بیان
اجتماع میں آنے والے عاشقان رسول کو ٹیلی تھون میں حصہ لینے اور ماہ مدنی قافلہ میں
12 ماہ، 1 ماہ، 12 دن کے مدنی قافلوں میں راہ خدا میں سفر کرنے کی نیتیں کروائیں۔
اس موقع پر بیان کے آخر میں عاشقان رسول
سے ملاقات کا بھی سلسلہ ہوا۔ (رپورٹ: محمد ابوبکر عطاری معاون رکن شوری حاجی
یعفور رضا عطاری،کانٹینٹ: محمدشعیب احمد عطاری)
عرس سخی عبد الوہاب شاہ جیلانی میں دعوتِ اسلامی کے
زیر اہتمام محافلِ نعت کا انعقاد کیا
جائیگا
25 اکتوبر سے یکم نومبر 2024ء تک پکا قلعہ
حیدر آباد سندھ میں حضرت سیدنا سخی عبد الوہاب شاہ جیلانی رحمۃُ اللہِ علیہ کا سالانہ عرس منعقد ہونے جارہا ہے۔
دورانِ عرس دعوتِ اسلامی کے شعبہ مزاراتِ
اولیاء کے زیر اہتمام وقتاً فوقتاً محفل
نعت کا انعقاد کیا جائیگا۔ دعوت اسلامی کے زیر اہتمام منعقد ہونے والی محفل میں 25
اکتوبر کو بعد نماز عشاء رکنِ شوریٰ
مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری اور 28 اکتوبر کورات 10:30 بجے شیخ الحدیث مفتی محمد حسان عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی خصوصی بیان فرمائیں گے۔ اس کے علاوہ 31 اکتوبر
2024ء کو دوپہر 1:30 تا 2:30 قرآن خوانی ، فاتحہ و دعا کا سلسلہ ہوگا جس میں مدارسُ
المدینہ کے طلبائے کرام قرآنِ پاک کی تلاوت کریں گے۔
تمام عاشقانِ رسول سے اس پُر رونق محفل میں
شرکت کرنے کی درخواست ہے۔
امتِ مسلمہ کی اصلاح کا جذبہ رکھنے والی عالمی
سطح کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی لوگوں کو
گناہوں سے بچانے، انہیں پنج وقتہ نمازی بنانے اور نیکیاں کرنے کا ذہن دینے کے لئے وقتاً
فوقتاً سنتوں بھرے اجتماعات منعقد کرتی رہتی ہے۔
اسی سلسلے میں آج مورخہ 24 اکتوبر 2024ء کوپاکستان
سمیت دنیا بھر کے مختلف ممالک میں عاشقانِ
رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا
انعقاد کیا جائے گا جن میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے اراکین اور مبلغینِ دعوتِ
اسلامی بیانات کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق صوبہ خیبرپختونخوا (KPK)میں قائم پنیالہ شریف اسٹیڈیم سے براہِ راست مدنی چینل
پر ہفتہ وار سنتوں بھرا اجتماع منعقد کیا
جائے گا جس میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری سنتوں بھرا
بیان کریں گے۔
اس کے
علاوہ عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں رکنِ شوریٰ حاجی محمد علی عطاری،
سیکٹر 15 نزد 13 نمبر بس اسٹاپ اورنگی ٹاؤن کراچی کی جامع مسجد سبحانی میں رکنِ
شوریٰ مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری، پنجاب کلب کھارادر کراچی کی جامع مسجد
مدینہ میں رکنِ شوریٰ حاجی فضیل رضا عطاری، شاہ پور صدر، ضلع سرگودھا کی
جامع مسجد نور میں رکنِ شوریٰ مولانا حاجی محمد عقیل عطاری مدنی، سخی حسن چورنگی کراچی کی جامع مسجد بہزاد لکھنوی
میں رکنِ شوریٰ مولانا حاجی ابو ماجد محمد شاہد عطاری مدنی، پارک روڈ حافظ
آباد کے حنیف محمد کرکٹ اسٹیڈیم میں رکنِ شوریٰ و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی
محمد شاہد عطاری سنتوں بھرے بیانات فرمائیں گے۔