فیصل آباد ڈسٹرکٹ کی تحصیل فیصل آباد صدر میں ہونے والے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کا فالو اپ لینے کے لئے 26 جنوری 2026ء کو ذمہ داران کے مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں نگرانِ فیصل آباد ڈویژن حاجی محمد سلیم عطاری اور نگرانِ فیصل آباد میٹروپولیٹن مولانا مظہر عطاری مدنی نے شرکا کی رہنمائی کی۔

اس دوران نگرانِ فیصل آباد ڈویژن حاجی محمد سلیم عطاری نے ذمہ داران کی اپ ڈیٹ تقرری اور نئے ذمہ داران کے اعلانات کے حوالے سے کلام کرتے ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔

مدنی مشورے میں طے کیا گیا کہ تحصیل فیصل آباد صدر میں دعوتِ اسلامی کے زیرِ انتظام ایک مدنی مذاکرہ ہال بنایا جائے جہاں ہر ہفتے تمام عاشقانِ رسول اجتماعی طور پر مدنی مذاکرے میں شرکت کر سکیں۔(رپورٹ:محمد عبدالرزاق عطاری شعبہ ہفتہ وار اجتماع فیصل آباد و جڑانوالہ زون، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)