دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں 12 اور 13 جولائی 2025ء کو PHDs اور یونیورسٹی فیکلٹیز کے لئے2 دن کی Annual Congregation (سالانہ تقریب) منعقد ہوئی جس میں کثیر تعداد نے شرکت کی۔

تقریب کا باقاعدہ آغاز 12 جولائی کی دوپہر 1:00 بجے اور اختتام 13 جولائی کی شام 6:00 بجے ہوا جس میں PHDs اور یونیورسٹی فیکلٹیز کے لئے مختلف سیشنز ہوئے۔

دورانِ تقریب دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے نگران مولانا حاجی محمد عمران عطاری اور رکنِ شوریٰ مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری کا خصوصی بیان ہوا جس میں انہوں نے حاضرین کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی۔

اس موقع پر دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے اراکین حاجی فضیل رضا عطاری اور عبدالوہاب عطاری سمیت مختلف ڈیپارٹمنٹس کے ذمہ دار اسلامی بھائی بھی موجود تھے۔

12 جولائی کی رات بعد نمازِ عشا معمول کے مطابق عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں مدنی مذاکرے کا انعقاد بھی کیا گیا جس میں شیخِ طریقت، امیرِ اَہلِ سنّت، بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علّامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطّاؔر قادری رضوی دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے PHDs اور یونیورسٹی فیکلٹیز کی تربیت و رہنمائی کرتے ہوئے اُن کے علم و عمل میں بہتری لانے اور دین کی خدمت کو فروغ دینے کے لئے انہیں مدنی پھولوں سے نوازا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

الحمدللہ! صحاح ستّہ کی 375 شروحات، حواشی و تعلیقات وغیرہ کی فہرست پر مشتمل رسالہ” صحاح ستہ کی شروحات، حواشی و تعلیقات“ منظر عام پر آچکا ہے، اس رسالے میں صحاح ستّہ کی کئی ایسی شروحات کاذکربطورِخاص کیاگیا ہےجن کے شارحین کا تعلق برِّ عظیم پاک وہند سےہے اور یہ شروحات اب تک منتظرِ اشاعت ہیں یوں یہ رسالہ اہلِ علم کے ذوق کی تسکین کے ساتھ اِن شروحات کی تلاش اور بعدِ تلاش تحقیق و تدوین کا سبب بنے گا۔اِن شاء اللہ الکریم

یادرہےکہ اِس رسالے کے مرتّب اسلامی ریسرچ سینٹر المدینۃ العلمیہ کے لائبریرین مولانا تصوررضا عطاری مدنی زِیدَ عِلْمُہ ہیں،آپ اِس سے پہلے دوکتابیں لکھ چکے ہیں جب کہ آپ کا تحریرکردہ رسالہ”عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کی ریسرچ لائبریری کاتعارف وخدمات“اورترتیب شدہ رسالہ”مجموعہ شمارہ جات ماہ نامہ معین الدین لاہور(1933-1934) کی فہرستِ مضامین “منظر عام پر آچکے ہیں ۔

رسالے کی PDF دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے ابھی ڈاؤن کیجئے:

https://www.dawateislami.net/bookslibrary/ur/sihah-sittah-ki-shuruhat-hawashi-o-taliqat


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت وقتاً فوقتاً مختلف ایونٹس کا انعقاد کیا جاتا ہےجس میں لوگوں کو علمِ دین سیکھنے کے ساتھ ساتھ اپنی دینی و اخلاقی تربیت حاصل کرنے کا موقع ملتا ہے۔

اسی سلسلے میں آج 18 جولائی 2025ء کو ڈیفنس کراچی کی جامع مسجد فیضانِ غوثِ پاک میں ایک تقریب منعقد کی جائے گی جس میں بعد نمازِ عصر نگرانِ شوریٰ مولانا حاجی محمد عمران عطاری سلمہ الباری وہاں موجود عاشقانِ رسول کی تربیت و رہنمائی کریں گے۔

حیدرآباد سمیت کراچی کے عاشقانِ رسول بھی اس تقریب میں شرکت کرکے علمِ دینِ حاصل کریں اور اپنی آخرت کے لئے ثواب کا ذخیرہ جمع کریں۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


13 جولائی 2025ء کو ڈویژن ساہیوال، صوبہ پنجاب  کے شہر چیچہ وطنی میں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے سلسلے میں ایک میٹنگ ہوئی جس میں تمام ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی شرکت رہی۔

ذمہ داران سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی ذمہ دار محمد فہیم عطاری اور مولانا عابد حسین عطاری مدنی نے 12 دینی کاموں کے سابقہ اہداف کا جائزہ لیتے ہوئے آئندہ کے اہداف طے کئے اور نمایاں کارکردگی کے حامل اسلامی بھائیوں کو تحائف بھی دیئے۔

علاوہ ازیں صوبائی ذمہ دار نے اسلامی بھائیوں کو 12 دینی کام کرنے بالخصوص ہفتہ وار اجتماع و مدنی مذاکرے میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ: حافظ نسیم عطاری سوشل میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف پاکستان شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


صوبہ پنجاب کے شہر گجرات میں دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے دینی کاموں کا جائزہ لینے کے لئے 12 جولائی 2025ء کو ایک مدنی مشورہ ہوا جس میں مقامی ذمہ داران نے شرکت کی۔

اس موقع پر مبلغِ دعوتِ اسلامی محمد عثمان عطاری نے اسلامی بھائیوں سے گفتگو کرتے ہوئے دینی کاموں کے سابقہ اہداف کا جائزہ لیا اور آئندہ کے اہداف طے کئے نیز نمایاں کارکردگی کے حامل اسلامی بھائیوں کو تحائف بھی دیئے۔(رپورٹ: حافظ نسیم عطاری سوشل میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف پاکستان شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


09 جولائی 2025ء بمطابق  13محرم الحرام 1447ھ کو پنجاب کے شہر منڈی واربرٹن کی جامع مسجد مدینہ میں جاری امیر قافلہ کورس کے اسلامی بھائیوں کے لئے فرض علوم کورس“کا اہتمام کیا گیا۔

رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ مولاناحاجی محمد عقیل عطاری مدنی نےتمام اسلامی بھائیوں کواپنےمنصب کے مطابق فرض علوم سیکھ کر ذمہ داری کو احسن واکمل انداز میں پورا کرنے اور فرض علوم بالخصوص بنیادی عقائد و احکام سیکھ کر اپنے ماتحت و منسلکین افراد کو سمجھانے کی ترغیب دلائی۔

فرض علوم کورس میں ڈویژن شیخوپورہ کے نگران حاجی محمد نعیم عطاری اور دیگر ذمہ داران سمیت 40 سے زائد اسلامی بھائیوں کو شرکت کی سعادت حاصل ہوئی۔(رپورٹ:مولانا عابد عطاری مدنی معاون رکنِ شوریٰ حاجی عقیل عطاری مدنی ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

7 جولائی 2025ء کو دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں ایک مدنی مشورہ ہوا جس کا مقصد لاہور کے ٹاؤن  و ڈسٹرکٹ ذمہ دار اسلامی بھائیوں سے 12 دینی کاموں کا فالو اپ لینا تھا۔

دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے 12 دینی کاموں کے بارے میں کلام کرتے ہوئے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی تربیت و رہنمائی کی نیز انہیں علمِ دین سیکھنے اور دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے مختلف کورسز کے ذریعے اپنی صلاحیتیں بڑھانے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ: محمد ابوبکر عطاری معاون رکنِ شوری حاجی یعفور رضا عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


6 جولائی 2025ء  بمطابق 10 محرم الحرام 1447ھ کو دعوتِ اسلامی کے تحت جامع مسجد مدینہ، نیو مسلم ٹاؤن، لاہور میں فیضانِ صحابہ و اہلِ بیت اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں عاشقانِ رسول کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

معمول کے مطابق اجتماع کا آغاز تلاوتِ قراٰن سے ہوا اور نعت خواں اسلامی بھائی نے حضور خاتم النبیین صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی بارگاہ میں نذرانۂ عقیدت پیش کیا جس کے بعد مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے ”مقامِ اہلِ بیتِ اطہار رضوان اللہ علیہم اجمعین کے موضوع پر بیان کیا۔

اختتام پر رکنِ شوریٰ نے دعا کروائی اور وہاں موجود تمام عاشقانِ رسول نے اُن سے ملاقات کی۔(رپورٹ: محمد ابوبکر عطاری معاون رکنِ شوری حاجی یعفور رضا عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


12 اور 13 جولائی 2025ء کو عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے اس پروگرام میں PHDs اور یونیورسٹی فیکلٹیز کے حضرات شرکت کریں گے۔

اس دو دن پر مشتمل پروگرام کا باقاعدہ آغاز 12 جولائی کی دوپہر 1:00 بجے اور اختتام 13 جولائی کی شام 6:00 بجے ہوگا جس میں PHDs اور یونیورسٹی فیکلٹیز حضرات کے درمیان نگرانِ شوریٰ مولانا حاجی محمد عمران عطاری اور رکنِ شوریٰ مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری خصوصی بیان فرمائیں گے۔

12 جولائی کی رات بعد نمازِ عشا مدنی مذاکرے کا انعقاد بھی کیا جائے گا جس میں شیخِ طریقت، امیرِ اَہلِ سنّت، بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علّامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطّاؔر قادری رضوی دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ PHDs اور یونیورسٹی فیکلٹیز حضرات کی تربیت و رہنمائی کریں گے تاکہ علم و عمل میں بہتری اور دین کی خدمت کو فروغ دیا جا سکے۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


انسانیت کی خدمت کے جذبے سے سرشار فلاحی ادارے فیضان گلوبل ریلیف فاؤنڈیشن (FGRF) تھلیسیمیا کے مریض بچوں کے لئے مسلسل تعاون فراہم کرنے پر انڈس ہسپتال (IDNUS HOSPITAL) کی جانب سے اعزازی شیلڈ پیش کی گئی۔

یہ اعزاز انڈس اسپتال نے ایک خصوصی تقریب کے دوران پیش کیا جس میں اسپتال کے سینئر ڈاکٹرز، فاؤنڈیشن کے نمائندگان اور متعدد معزز شخصیات نے شرکت کی۔ شیلڈ پیش کرنے کا مقصد FGRF کی ان بے لوث کوششوں کا اعتراف کرنا تھا جو وہ تھلیسیمیا جیسے مہلک مرض میں مبتلا بچوں کے علاج و معالجے، خون کی فراہمی اور ذہنی و جسمانی بحالی کے لئے کر رہی ہے۔

تقریب میں اسپتال انتظامیہ کا کہنا تھا کہ:

FGRF کا تعاون نہ صرف خون (Blood) کی امداد تک محدود ہے بلکہ ان کی ٹیم کا خلوص، وقت اور مسلسل موجودگی ہمارے مریض بچوں اور ان کے خاندانوں کے لیے امید کی کرن ہے۔ یہ اعزاز ان کے اسی جذبے کو سراہنے کے لیے پیش کیا گیا ہے۔

دوسری جانب FGRF کے نمائندے نگران FGRF یوکے سید فضیل رضا عطاری نے اس موقع پر انڈس اسپتال کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم انسانیت کی خدمت کو اپنا فرض سمجھتے ہیں اور مستقبل میں بھی تھلیسیمیا سمیت دیگر مہلک بیماریوں سے متاثرہ افراد کی خدمت کرتے رہیں گے۔ یہ اعزاز ہمارے جذبے کو مزید مضبوط کرے گا۔

واضح رہے کہ FGRF نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں قدرتی آفات، غربت، بھوک اور بیماری کے خلاف سرگرم عمل ایک فعال فلاحی تنظیم ہے، جو دعوتِ اسلامی کے عالمی فلاحی وژن کا عملی نمونہ ہے۔


کراچی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں نعت خواں حضرات کے لئے ہونے جا رہا ہے ایک خصوصی مدنی مذاکرہ  جس میں نعت خواں اسلامی بھائی شیخِ طریقت، امیرِ اَہلِ سنّت، بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علّامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطّاؔر قادری رضوی دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ سے اپنے سوالات کے جوابات حاصل کریں گے اور اُن کے مدنی پھولوں سے فیضیاب ہوں گے۔

یہ مدنی مذاکرہ دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز، فیضانِ مدینہ کراچی میں کل بروز منگل (8 جولائی 2025ء) کی شب بعد نمازِ عشارات تقریباً 9:45 پر منعقد کیا جائے گا جوکہ مدنی چینل پر براہِ راست نشر بھی ہوگا۔

نعت خوانی میں شغف رکھنے والے عاشقانِ رسول اور دیگر اسلامی بھائی علمِ دین سیکھنے کی نیت سے اس مدنی مذاکرے میں ضرور بالضرور شرکت کریں اور امیرِ اہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کے مدنی پھول سننے کی سعادت حاصل کریں۔( کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے تحت ہر ہفتے منعقد ہونے والا سنتوں بھرا اجتماع آج بروز جمعرات  03 جولائی 2025ء کوجامع مسجد عمر فاروق چیئرمین کالونی واہ کینٹ پنجاب میں ہوگا۔ اجتماع میں رکنِ شوریٰ حاجی وقار المدینہ عطاری سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے جسےمدنی چینل پربراہِ راست نشر کیا جائیگا۔

اجتماع کا آغاز رات 8 بجے ہوگا جس میں گردو نواح سے عاشقانِ رسول کی بڑی تعداد شریک ہوگی۔ اجتماع میں قرآن و سنت کی روشنی میں اصلاحِ اعمال، روحانی تربیت، اور دینی رہنمائی پر مشتمل بیان کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق جامع مسجد سبحانی سیکٹر 15اورنگی ٹاؤن کراچی میں رکن شوریٰ مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری اور جامع مسجد شاہ ابو البرکات مغلپورہ لاہور میں رکن شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔

دعوتِ اسلامی کی جانب سے تمام عاشقان رسول کو اس روحانی اجتماع میں شرکت کی درخواست ہے۔