نیوکراچی کے عاشقانِ رسول کے لئے اس جمعرات  8 جنوری 2026ء کی رات ہونے جارہا ہے دعوتِ اسلامی کا ہفتہ وار سنتوں بھرا اجتماع!!! جس میں خلیفۂ امیرِ اہلسنت مولانا ابواُسید حاجی عبید رضا عطاری مدنی مدظلہ العالی کی خصوصی شرکت ہوگی۔

یہ ہفتہ وار اجتماع غوثیہ نورانی عید گاہ گراؤنڈ 11-D نیوکراچی میں ہوگا جس کا آغاز بعد نمازِ عشا رات تقریباً 9:30 بجے تلاوتِ قراٰن سے کیا جائے گا جس کے بعد نعت خواں اسلامی بھائی نذرانۂ عقیدت پیش کریں گے۔

نعت شریف سے لوگوں کے دلوں کو منور کرنے کے بعد خلیفۂ امیرِ اہلسنت مولانا ابواُسید حاجی عبید رضا عطاری مدنی مدظلہ العالی کا سنتوں بھرا بیان ہوگا جس میں وہ عاشقانِ رسول کی دینی، اخلاقی اور تنظیمی اعتبار سے تربیت فرمائیں گے۔

نیوکراچی کے عاشقانِ رسول، ذمہ داران اور مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے اسلامی بھائی اس اجتماعِ پاک میں شرکت کرکے علمِ دین کا خزانہ حاصل کریں ۔