دعوتِ اسلامی لوگوں کے دلوں میں بزرگانِ دین رحمہم اللہ المبین کی محبت ڈالنے،لوگوں کو اُن کی سیرت سے آگاہ کرنے اور بزرگانِ دین رحمہم اللہ المبین کے اعراس منانے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک ہے۔

4 جنوری 2026ء بمطابق 15 رجب المرجب 1447ھ اتوار کی رات گلستانِ اہلِ بیت کے مہکتے ہوئے پھول حضرت سیّدنا امام جعفر صادق رحمۃ اللہ علیہ کے عرس کے سلسلے میں محفلِ نعت (مدنی مذاکرے) کاانعقاد کیا جائے گا۔

یہ محفلِ نعت بعد نمازِ عشا رات تقریباً 8:15 پر شروع ہو جائے گی جس میں تلاوتِ قراٰن، نعتِ رسولِ مقبول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے بعد شیخِ طریقت، امیرِ اَہلِ سنّت، بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علّامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطّاؔر قادری رضوی دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ حاضرین اور مدنی چینل کے ناظرین کو حضرت سیّدنا امام جعفر صادق رحمۃ اللہ علیہ کی سیرت سے متعلق مدنی پھول ارشاد فرمائیں گے۔

اسی دوران مدنی مذاکرے کے حاضرین کے لئے قرعہ اندازی کی جائے گی جس میں 2 عمرے کے ٹکٹ ہوں گے، جو عاشقانِ رسول اس قرعہ اندازی میں حصہ لینا چاہتے ہیں وہ اپنی NIC کی کاپی جمع کرواکر مدنی مذاکرے میں اوّل تا آخر شرکت کریں اور امیرِ اہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کے مدنی پھولوں سے بھی فیض یاب ہوں۔