لوگوں کو علمِ دین سکھانے، اُن  کی اصلاح کرنے اور دینِ اسلام کی تعلیمات کو عام کرنے کے لئے آج مؤرخہ 27 دسمبر 2025ء کو معمول کے مطابق دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں ہفتہ وار مدنی مذاکرے کا انعقاد کیا جائے گا۔

مدنی مذاکرے کا باقاعدہ آغاز بعد نمازِ عشا تلاوتِ قراٰن سے ہوگا جس کے بعد نعتِ خواں اسلامی بھائی نعتِ رسولِ مقبول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم پڑھ کر حاضرین کے دلوں کو منور کریں گے۔

تلاوت و نعت کے بعد عاشقِ اعلیٰ حضرت شیخِ طریقت امیرِ اہلِ سنت بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا ابو بلال محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ قراٰن و حدیث کی روشنی میں حاضرین و ناظرین کی تربیت فرماتے ہوئے اُن کی جانب سے ہونے والے سوالات کے جوابات ارشاد فرمائیں گے۔

واضح رہے یہ ہفتہ وار مدنی مذاکرہ عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی کے علاوہ مدنی چینل پر بھی نشر کیا جائے گا تاکہ پاکستان سمیت دنیا بھر کے عاشقانِ رسول اس علمی نشست میں شرکت کر کے علمِ دین کا خزانہ حاصل کریں۔