آج رات حاجی یعفور رضا عطاری ہفتہ وار اجتماع میں
مدنی چینل پر لائیو بیان فرمائیں گے
دعوتِ
اسلامی کا ہفتہ وار سنتوں بھرا اجتماع ایک ایسی روح پرور اور ایمان افروز محفل ہے
جو دلوں میں نیکی کی چنگاری روشن کرتی ہے۔ یہ اجتماع نہ صرف اصلاحِ اعمال کا ذریعہ
بنتا ہے بلکہ زندگی کے مختلف پہلوؤں میں سنتِ رسول صلَّی اللہ علیہ
واٰلہٖ وسلَّم
کی روشنی پھیلانے کا اہم سبب بھی ہے۔ ہر ہفتے ہزاروں اسلامی بھائی مسجدوں، مدنی
مراکز اور اوپن گراؤنڈز میں جمع ہوکر اس بابرکت محفل کا حصہ بنتے ہیں جہاں دلوں کی
دنیا بدلتی ہے اور ایمان تازہ ہوتا ہے۔
اسی
سلسلے میں آج مؤرخہ22 جنوری 2026ء بروز جمعرات دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام دنیا
بھر میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا جائے گا جن میں اراکین شوریٰ
و مبلغین دعوتِ اسلامی تلاوت و نعت کے بعد سنتوں بھرے بیانات فرمائیں گے۔
تفصیلات
کے مطابق آج رات مدنی مرکز فیضان مدینہ کاہنہ نو فیروز پور روڈ لاہور سے مدنی چینل
پر Live
ہونے والے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں رکن شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری
سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔
اس کے
علاوہ MAPUTO
SHOPPING CENTER HALL FLOOR, MAPUTOمیں دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ
کے نگران مولانا حاجی محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی ، عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں رکن
شوریٰ حاجی محمد علی عطاری، رضائے مصطفٰے مسجد کورنگی نمبر 4 کراچی میں رکن
شوریٰ مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری، مرکزی عید گاہ گراؤنڈ پھول نگر ڈسٹرکٹ
قصور میں رکن شوریٰ حاجی محمد اظہر عطاری، جامع مسجد حسن مہتاب چرڑ ڈیفنس
لاہور میں رکن شوریٰ حاجی منصور عطاری اور جامع مسجد فیضان غریب نواز شاہ
جہاں پور ڈھاکہ بنگلہ دیش میں رکن شوریٰ عبد المبین عطاری سنتوں بھرا بیان
فرمائیں گے۔
قرب و
جوار کے تمام عاشقانِ رسول سے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کی درخواست ہے۔
Dawateislami