آج مؤرخہ 29 جنوری 2026ء بروز جمعرات دنیا بھر میں عاشقانِ رسول کی عالمگیر تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا جائے گا۔ ان اجتماعات میں مختلف ممالک، شہروں اور علاقوں سے تعلق رکھنے والے اسلامی بھائی بڑی تعداد میں شرکت کریں گے۔

ہفتہ وار اجتماع کا آغاز تلاوتِ قرآنِ پاک اور نعتِ رسولِ مقبول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم سے کیا جائے گا جس کے بعد اراکین شوریٰ و مبلغینِ دعوتِ اسلامی سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔ بیان میں اصلاحِ اعمال، سنتوں پر عمل، دینی ذمہ داریوں کی ادائیگی، عشقِ رسول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم اور معاشرتی اصلاح جیسے اہم موضوعات پر روشنی ڈالی جائے گی۔ اجتماعات میں شریک اسلامی بھائیوں کو نمازوں کی پابندی، اخلاقِ حسنہ اپنانے، والدین کی اطاعت، معاشرے میں امن و محبت کے فروغ اور دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب دی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق آج رات فیضان جیلان مسجد کلفٹن کراچی سے مدنی چینل پر Liveہونے والے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شیخ الحدیث والتفسیر مفتی محمد قاسم عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔

اس کے علاوہ فیضانِ اسلام مسجد 3/84 خیابان سحر ،لین 10D.H.Aفیز7 کراچی میں رکن شوریٰ مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری، جامع مسجد کلثوم شاہ فیصل ٹاؤن کراچی میں رکن شوریٰ حاجی محمد امین عطاری، مدنی مرکز فیضانِ مدینہ بیراج روڈ سکھر میں رکنِ شوریٰ حاجی منصور عطاری، مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں رکن شوریٰ مولانا حاجی عقیل عطاری مدنی، قصر نور شادی ہال نزد لاری اڈہ ننکانہ میں رکن شوریٰ قاری سلیم عطاری، المدینہ مسجد بس اسٹاپ چوہڑ جمالی سندھ میں رکن شوریٰ حاجی محمد علی عطاری، کمپنی باغ شیخوپورہ میں رکن شوریٰ حاجی محمد اظہر عطاری اور رائل پیلس مارکی منچر روڈ علی پور چٹھہ میں رکن شوریٰ عبد الوہاب عطاری جبکہ جامع مسجد منصور علی سارنگ ، نظام مارکیٹ، ائیرپورٹ روڈ جنوبی پتنگا چٹاگانگ میں رکن شوریٰ عبد المبین عطاری سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔

قرب و جوار کے تمام عاشقانِ رسول سے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کی درخواست ہے۔