15 ربیع الاوّل, 1448 ہجری
ملتان میں ”گرینڈ ٹیچرز اجتماع“کا انعقاد،
نگرانِ شوریٰ مولانا عمران عطاری کا بیان ہوگا
Sat, 29 Aug , 2026
1 hour ago
عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت
ملتان میں ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ سے تعلق کھنے والے افراد کے لیے ”Grand Teachers' Congregation “ کا انعقاد کیا
جا رہا ہے۔
مختلف ذرائع سے ملنے والی معلومات کے مطابق یہ
گرینڈ ٹیچرز اجتماع 2 ستمبر 2026ء بروز بدھ، رات تقریباً 8:45 بجے ملتان آرٹس
کونسل، ملتان میں منعقد کیا جائے گا۔
اس پروقار اجتماع میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی
مجلسِ شوریٰ کے نگران مولانا حاجی محمد عمران عطاری سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے جن
کا موضوع ”پیارے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم انسانیت کے سب سے بڑے معلم“مقرر کیا گیا ہے۔
Dawateislami