آج فیضانِ مدینہ کراچی سے ہفتہ وار مدنی مذاکرہ براہِ
راست نشریات ہوگا
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام آج 29 اگست 2026ء
بمطابق 16 ربیع الاول 1448ھ بروز ہفتہ، رات تقریباً 9:15 بجے عالمی مدنی مرکز فیضانِ
مدینہ کراچی سے ہفتہ وار مدنی مذاکرہ براہِ
راست (LIVE) نشر کیا جائے گا۔
اس مدنی مذاکرے کی خاص بات یہ ہوتی ہے کہ بانیِ
دعوتِ اسلامی، امیرِ اہل سنت حضرت علامہ مولانا ابو بلال محمد الیاس عطار قادری دامت برکاتہم العالیہ اپنے پُرخلوص انداز میں عاشقانِ رسول کو مدنی پھولوں سے
نوازتے اور ان کی تربیت و رہنمائی کرتے ہیں
نیز دینِ اسلام کی تعلیمات اور مختلف شعبہ
ہائے زندگی میں رہنے کے طریقے کے حوالے سے ان کی تربیت کرتے ہیں۔
براہِ راست دیکھنا اور سوالات بھیجنا:
یہ مدنی مذاکرہ مدنی چینل پر براہِ راست نشر کیا
جائے گا جس میں حاضرین و ناظرین مختلف سوالات کریں گے جن کے امیرِ اہلِ سنت دامت برکاتہم العالیہ علم و حکمت سے بھرپور جوابات ارشاد فرمائیں گے۔
Dawateislami