میرپور خاص میں دعوتِ اسلامی کے تحت ”ٹیچرز گرینڈ اجتماع“ کا انعقاد 30 اگست کو ہوگا
عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے ایجوکیشن
ڈیپارٹمنٹ (میرپور خاص ڈویژن) کے زیرِ اہتمام ٹیچرز کے لیے ”Teachers' Grand Congregation “کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس میں نگرانِ مرکزی مجلسِ شوریٰ مولانا حاجی
محمد عمران عطاری خصوصی بیان فرمائیں گے۔
یہ عظیم الشان اجتماع 30 اگست 2026ء بروز اتوار،
بعد نمازِ عشا رات 9:00 بجے جے این جے بینکوئٹ (J.N.J Banquet)، مین میرپور خاص روڈ نزد بحریہ کالج میں منعقد کیا جائے
گا۔
اس عظیم الشان اجتماع میں ہونے والے بیان کا موضوع ” Our Responsibilities in Light of the Teachings of the Holy Prophet “ (سرکارِ دو عالم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تعلیمات کی روشنی میں ہماری ذمہ داریاں) رکھا گیا ہے جس میں ٹیچرز کو اُن کی دینی و اخلاقی ذمہ داریوں سے متعلق رہنمائی فراہم کی جائے گی۔
Dawateislami