دعوتِ اسلامی کا عظیم الشان مرکزی جلوسِ میلاد یونیورسٹی
روڈ کراچی پر نکالا گیا
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 27 اگست 2026ء کو
کراچی کے اہم راستے یونیورسٹی روڈ پر ایک عظیم الشان مرکزی جلوسِ میلاد کا انعقاد
کیا گیا جس میں عاشقانِ رسول کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
ذرائع سے ملنے والی معلومات کے مطابق اس عظیم
الشان جلوسِ میلاد میں شرکت کرنے والی اہم شخصیت بانیِ دعوتِ اسلامی، امیرِ اہل سنت حضرت علامہ مولانا اابو
بلال محمد الیاس عطار قادری دامت برکاتہم العالیہ کی تھی جبکہ نگرانِ شوریٰ مولانا حاجی محمد
عمران عطاری، اراکینِ شوریٰ مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری، حاجی امین عطاری، حاجی
فضیل عطاری اور تمام ذمہ داران سمیت ہزاروں عاشقانِ رسول موجود تھے۔
سبز پرچم اور نعت خوانی: جلوسِ میلاد میں شریک عاشقانِ رسول ہاتھوں میں
عقیدت کے ساتھ سبز پرچم لہراتے رہے اور سرورِ کائنات صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہِ رسالت میں مدحت کے نذرانے (نعت شریف) پیش کرتے ہوئے
آگے بڑھتے رہے۔
پرجوش نعرے:اس تمام سفر کے دوران پوری فضا ”مرحبا یا مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم“کے پرجوش اور ایمان افروز نعروں سے گونجتی رہی تھی۔
جلوسِ میلاد کے اختتام پر دعا کروائی گئی اور
تمام عاشقانِ رسول نے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں باجماعت نماز ادا کی
جس کے بعد تمام عاشقانِ رسول کے لیے کھانے کا بھی اہتمام کیا گیا۔
Dawateislami