گلگت شہر کے علاقے سلطان آباد میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کے لئے سیشن

Mon, 7 Jul , 2025
74 days ago

17 جون 2025ء کو دوپہر 12:00 تا 02:00 گلگت شہر کے علاقے سلطان آباد میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کے لئے ایک سیشن منعقد کیا گیا جس میں اسلامی بہنوں کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی گئی۔

دعوتِ اسلامی کی نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے بیان کیا جس میں انہوں نے اپنا محاسبہ کرتے ہوئے روزانہ اپنے اعمال کا جائزہ لینے، دینی ماحول سے منسلک اسلامی بہنوں کو سنتوں بھرے اجتماعات کرنے، مدرسۃالمدینہ بالغات میں پڑھنے اور دیگر اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ کرنے کے لئے علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔

سیشن کے اختتام پر اسلامی بہنوں نے مذکورہ اہداف کو مکمل کرنے اور دینی ماحول سے ہر دم وابستہ رہنے کی اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


پاکستان بھر میں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام مئی 2025ء میں ہونے والے 8 دینی کاموں کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ درج ذیل ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق دعوتِ اسلامی کی دینی خدمات میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کی شرکت اور سرگرمیاں شامل ہیں:

٭روزانہ گھر درس دینے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 22 ہزار 573 (22,573)۔

٭روزانہ امیراہل سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کا بیان/مدنی مذاکرہ سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:2 لاکھ 25 ہزار 298 (2,25,298)۔

٭مدرسۃالمدینہ بالغات کی تعداد:13 ہزار 367 (13,367)۔

٭مدرسۃالمدینہ بالغات میں پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:1 لاکھ 13 ہزار 876 (1,13,876)۔

٭اسلامی بہنوں کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کی تعداد:11 ہزار 406 (11,406)۔

٭شرکائے اجتماع کی مجموعی تعداد:4 لاکھ 18 ہزار 974 (4,18,974)۔

٭ہفتہ وار علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت میں شریک اسلامی بہنوں کی تعداد: 28 ہزار 350 (28,350)۔

٭ہفتہ وار رسالہ پڑھنے/سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 7 لاکھ 62 ہزار 456 (7,62,456)۔

٭اسلامی بہنوں سے وصول ہونے والے نیک اعمال کے رسائل کی تعداد: 1 لاکھ 91 ہزار 807(191,807)۔

٭اسلامی بہنوں کے درمیان ہونے والے کل مدنی کورسز کی تعداد: 5 ہزار 279 (5,279)۔

٭مدنی کورسز میں شریک اسلامی بہنوں کی تعداد: 68 ہزار 773 (68,773)۔


کراچی (14 جون 2025ء) :

دعوتِ اسلامی کے تحت اسلامی بہنوں کی تربیت و رہنمائی کرنے اور انہیں دینی کاموں کا جذبہ دلانے کے لئے وقتاً فوقتاً مدنی مشوروں کا انعقاد ہوتا رہتا ہے۔

اسی سلسلے میں کراچی کے علاقے P.I.B کالونی میں واقع اسلامی بہنوں کے مدنی مرکز فیضانِ صحابیات میں 14 جون 2025ء کو ڈسٹرکٹ اورنگی کی 8 دینی کام کی نگران اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ منعقد ہوا۔

اس دوران نگرانِ عالمی مجلس اسلامی بہن نے نئی اسلامی بہنوں کو ذمہ داریاں دینے اور ان کے ساتھ یکساں سلوک کرنے کے حوالے سے ذمہ داران کی ذہن سازی کی جبکہ صاحبزادیِ عطار سلمھا الغفار سے اسلامی بہنوں نے مختلف سوالات کئے جن میں تقرریاں مکمل کرنے، ذمہ داریاں لینے اور ذمہ داریوں سے متعلق گفتگو ہوئی۔

صاحبزادیِ عطار سلمھا الغفار نے مدنی پھول بھی عطا کئے جن کا مقصد اسلامی بہنوں کو ذمہ دار بنانے اور دینی خدمات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب دینا تھا۔

10 جون 2025ء کی دوپہر 3:00 تا 4:00 بجے تک شعبہ قراٰن ٹیچر ٹریننگ کورسز کے حوالے سے آن لائن سیشن منعقد کیاگیا جس میں صوبہ سندھ کی تمام ڈویژن و ڈسٹرکٹ نگران اور پاکستان سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنیں شریک ہوئیں۔

دعوت اسلامی کی نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ”مدنی قاعدہ کورس مہم 2025ء“ کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے تمام ڈسٹرکٹ نگران سے ڈسٹرکٹ وائز کورسز کے اہداف لئے جس میں کم و بیش صوبہ سندھ کے 361 مقامات پر فزیکل آن لائن کورسز کروانا طے کیا گیا۔

علاوہ ازیں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے کورسز کروانے میں در پیش مسائل سنے اور اُن کا حل بھی بتایا نیز ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اپنے اہداف کو پورا کرنے اور دینی کاموں کو بڑھانے کی اچھی اچھی نیتیں پیش کیں۔


10 جون 2025ء کو دوپہر 12 تا 2 بجے تک پاکستان کے شہر راولپنڈی سے بذریعہ انٹرنیٹ ماہانہ آن لائن میٹنگ  منعقد ہوئی جس میں ملک سطح کی شعبہ ذمہ داران اور صوبائی نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو اپنا محاسبہ کرتے ہوئے ہر روز اپنے اعمال کا جائزہ لینے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے جبکہ ملک سطح کی شعبہ ذمہ داران و صوبائی نگران اسلامی بہنوں کے سفر شیڈول اور کارکردگی شیڈول کے متعلق رپورٹ بھی پیش کی گئی۔

آخر میں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے دینی ماحول سے منسلک اسلامی بہنوں کی فہرست تیار کرنے، اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے واٹس ایپ چینل فالو کرنے، نئی جگہوں پر دینی کام شروع کرنے اور تقرریاں مکمل کرنے کے اہدا ف دیئے جس پر اسلامی بہنوں نے اپنے اہداف کو پورا کرنے کے لئے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


4 جون  2025ء کو دوپہر 2 بجے سے 3 بجے تک شعبہ 8 دینی کام للبنات دعوتِ اسلامی کے تحت لاہور سٹی کی سمن آباد اور اقبال ٹاؤن کی ذمہ داران کے”آن لائن سیشن“ کا انعقاد ہوا جس میں سٹی، ٹاؤن اور سب ٹاؤن نگران اسلامی بہنیں شریک ہوئیں۔

تفصیلات کے مطابق اس سیشن میں دعوتِ اسلامی کی نگرانِ پاکستان مجلس ِمشاورت اسلامی بہن نے ”نیک اعمال“ کے موضوع پر بیان کیا اور اسلامی بہنوں کو نیکی کے اعمال کی اہمیت نیز ان کے نفاذ کے طریقوں سے آگاہ کیا بالخصوص دینی ماحول سے منسلک اسلامی بہنوں، معلمات اور مبلغات کی تعداد میں اضافے کے لئے مدنی پھولوں سے بھی نوازا۔

اسی طرح نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کے ایڈریس کو سافٹ ویئر میں شامل کرنے، علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت اور ہفتہ وار رسالہ مطالعہ کو فروغ دینے کے مختلف طریقے پر گفتگو کی۔

اس کے علاوہ نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے جولائی 2025ء سے شروع ہونے والے شعبہ قرآن ٹریننگ کورسز کے بارے میں آگاہی فراہم کی جس پر اسلامی بہنوں نے کورسز کے اہداف مقرر کئے اور دینی کاموں کو مزید بڑھانے کی نیتیں کیں۔


4 جون  2025ء کو دوپہر 1 بجے سے 2 بجے تک شعبہ 8 دینی کام للبنات دعوتِ اسلامی کے تحت لاہور سٹی کی داروغہ والا، عزیز بھٹی ٹاؤن میں ایک اہم ”آن لائن سیشن“ کا انعقاد ہوا جس میں سٹی، ٹاؤن اور سب ٹاؤن نگران اسلامی بہنیں شریک ہوئیں۔

معلومات کے مطابق اس سیشن میں دعوتِ اسلامی کی نگرانِ پاکستان مجلس ِمشاورت اسلامی بہن نے ”نیک اعمال“ کے موضوع پر بیان کیا اور اسلامی بہنوں کو نیکی کے اعمال کی اہمیت نیز ان کے نفاذ کے طریقوں سے آگاہ کیا بالخصوص دینی ماحول سے منسلک اسلامی بہنوں، معلمات اور مبلغات کی تعداد میں اضافے کے لئے مدنی پھولوں سے بھی نوازا۔

اسی طرح نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کے ایڈریس کو سافٹ ویئر میں شامل کرنے، علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت اور ہفتہ وار رسالہ مطالعہ کو فروغ دینے کے مختلف طریقے پر گفتگو کی۔

اس کے علاوہ نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے جولائی 2025ء سے شروع ہونے والے شعبہ قرآن ٹریننگ کورسز کے بارے میں آگاہی فراہم کی جس پر اسلامی بہنوں نے کورسز کے اہداف مقرر کئے اور دینی کاموں کو مزید بڑھانے کی نیتیں کیں۔


2 جون 2025ء کی صبح 10 بجے سے دوپہر 12 بجے تک شعبہ 8 دینی کام للبنات دعوتِ اسلامی کے تحت سیشن منعقد کیا گیا جس میں صوبہ خیبر پختونخوا کے ہزارہ ڈویژن کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ 

اس موقع پر نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ”احساس ذمہ داری“ کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے ذمہ داری کا احساس پیدا کرنے اور عدل و انصاف کے ساتھ شرعی احکام کے مطابق اپنے فرائض انجام دینے پر زور دیا ۔

نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت کا کہنا تھا کہ ہر ذمہ دار و نگران اسلامی بہن کو اپنے اندر ذمہ داری کا احساس بیدار کرنا چاہیئے اور اپنی حیثیت کو ماتحت تصور کرتے ہوئے نگران سمیت دیگر اسلامی بہنوں کے درمیان محبت و نرمی کے ساتھ دینی کام سر انجام دینے کی ضرورت ہے۔

علاوہ ازیں دینی کاموں میں ٹائم مینجمنٹ، مسائل کے حل اور ترقی کے طریقوں پر بھی گفتگو کی گئی جبکہ اسلامی بہنوں نے اہداف مقرر کئے اور دینی کاموں کو مزید مؤثر بنانے کے لئے نیتیں پیش کیں۔


پشاور: 01 جون  2025ء کو شعبہ 8 دینی کام کے تحت للبنات دعوتِ اسلامی کے تحت پشاور شہر ،صوبہ خیبر پختونخوا کے صدر ٹاؤن میں قائم فیضانِ صحابیات میں 02:00 PM تا 05:00 MP ایک سیشن منعقد کیا گیا جس میں پشاور ڈویژن کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اس موقع پر نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ”ڈیجیٹلائزیشن اور تحریک“ کے موضوع پر بیان کیا جس میں انہوں نے بتایا کہ ٹیکنالوجی کی مدد سے دعوتِ اسلامی کے پیغام کو کس طرح وسیع پیمانے پر پہنچایا جا سکتا ہے۔

دورانِ سیشن گھر بیٹھے لوگوں تک آسانی سے نیکی کی دعوت پہنچانے کے طریقے، دینی کاموں کی ترقی، مسائل کے حل کے لئے آن لائن مشاورت اور مختلف آن لائن کورسز کے ذریعے دینی تعلیم حاصل کرنے کا طریقۂ کار بھی زیرِ بحث رہا۔

اسی طرح معلمات و مبلغات میں اضافہ، دینی حلقے لگانے، شعبہ قرآن ٹریننگ کے تحت مدرسات بڑھانے اور ماہِ جولائی 2025ء میں ہر ذیلی شعبے میں ایک کورس کروانے کا ہدف مقرر کیا گیا۔

شرکاء کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کے ایپلیکیشن میں معلومات اپلوڈ کرنے کی ترغیب دلائی گئی اور پشاور میٹروپولیٹن کی ماہانہ دینی کام کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے نمایاں کارکردگی پر اسلامی بہنوں کی حوصلہ افزائی کی گئی۔ آخر میں اسلامی بہنوں نے اپنے اہداف کو پورا کرنے اور دینی کاموں کو مزید بڑھانے کے اچھی اچھی نیتیں کیں۔


پشاور: 01 جون  2025ء کو شعبہ 8 دینی کام للبنات دعوتِ اسلامی کے تحت پشاور شہر، صوبہ خیبر پختونخوا میں واقع فیضانِ صحابیات صدر ٹاؤن میں صبح 11 تا دوپہر 2 بجے تک ایک پروگرام منعقد ہوا جس میں کوہاٹ ڈویژن کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے 8 دینی کاموں کے حوالے سے ذمہ داران کی تربیت کی اور اسلامی بہنوں کے مسائل سن کر اُن کے حل کے لئے رہنمائی کی۔

اس کے علاوہ نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے دینی کاموں کو فروغ دینے اور بڑھانے کے حوالے سے ذمہ دار اسلامی بہنوں کی ذہن سازی کی۔ اس دوران اسلامی بہنوں نے اپنے اہداف کو پورا کرنے اور دینی سرگرمیوں کو مزید مؤثر بنانے کے لئے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


22 مئی 2025ء کی سب رات تقریباً  9 تا 10 کے درمیان دعوتِ اسلامی کے تحت دعائے صحت اجتماع کے حوالے سے آن لائن نشست کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستان مجلس مشاورت کی اسلامی بہنوں، شعبہ روحانی علاج، شعبہ گلی گلی مدرسۃ المدینہ، شعبہ نیو سوسائٹیز اور شعبہ فیضان مرشد کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اہم نکات اور ہدایات:

دعائے صحت اجتماع کا شیڈول اور تنظیمی امور:

نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے اجتماع کو مؤثر و مضبوط بنانے کے لئے اہم مدنی پھول بیان کئے۔خاص طور پر گلی گلی مدرسۃ المدینہ میں پڑھنے والی بچیوں کی سرپرستوں کو بھی اس اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی جائے۔

علاقائی سطح پر سیشنز کا انعقاد:

جہاں ممکن ہو وہاں شعبہ فیضان مرشد اور شعبہ نیو سوسائٹیز کے یونین/سیکٹر میں بھی دعائے صحت اجتماع کا انعقاد کیا جائے۔

روحانی علاج اور وظائف:

اس اجتماع میں جہاں ممکن ہو روحانی علاج کے بستے لگائے جائیں نیز بیمار اسلامی بہنوں کو مخصوص دعائیں اور وظائف دیئے جائیں تاکہ ان کی صحت یابی میں مدد ملے۔


تفصیلات:21 مئی 2025ء کو رات 8:00 بجے سے 9:00 بجے کے درمیان  پاکستان مجلس مشاورت نگران نے حیدرآباد ڈویژن کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کے ہمراہ ایک آن لائن سیشن کا انعقاد کیا۔

اس سیشن کا مقصد نیکی کی دعوت اور دینی کاموں میں مزید بہتری لانا تھا جس میں نگرانِ صوبہ سندھ، حیدرآباد ڈویژن، میٹروپولیٹن، ڈسٹرکٹ، تحصیل اور ٹاؤن کی نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

موضوع اور اہم نکات:

نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ”الفاظ کی تاثیر میں لہجے کا کردار“ کے موضوع پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ بات چیت کے دوران زبان اور انداز کا بہت اثر ہوتا ہے۔ میٹھی زبان و نرم لہجے کے ذریعے ہم دوسروں کے دل جیت سکتے ہیں اور مثبت نتائج حاصل کر سکتے ہیں۔

اس موقع پر نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے پیارےآقا مکی مدنی مصطفیٰ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا فرمان بتایا جس کا مفہوم ہے کہ” کیا میں تمہیں اس شخص کے بارے میں خبر نہ دوں جس پر جہنم حرام ہے؟جہنم نرم خو، نرم دل اور خوش اخلاق پر حرام ہے“ اس لئے ہمیں اپنے رویوں و اندازِ گفتگو پر غور کرنے اور بد اخلاقی سے بچنا چاہیئے۔

سیشن کے دیگر اہم پہلو: ٭ذمہ داران کے درمیان دینی کاموں سے متعلق سوال و جواب کا سلسلہ٭تقرری ویک کی تیاری اور ذمہ داران کی ذہن سازی٭دینی سرگرمیوں کی کارکردگی کا جائزہ اور بہتری کے لئے تجاویز٭دینی کاموں کو بڑھانے کے لئے نئے اہداف اور منصوبہ بندی۔

اس سیشن کا مقصد دینی خدمات میں مزید بہتری اور ذمہ دار اسلامی بہنوں کی رہنمائی تھی تاکہ وہ اپنی ذمہ داریوں کو بہتر طریقے سے انجام دے سکیں۔