21 صفر المظفر, 1447 ہجری
22 جولائی 2025ء کو شعبہ 8 دینی کام دعوتِ
اسلامی کے تحت کوئٹہ ، بلوچستان میں قلات ڈسٹرکٹ کا ماہانہ مدنی مشورہ منعقد ہوا
جس میں نگرانِ صوبہ بلوچستان اور قلات ڈسٹرکٹ کی جملہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کی شرکت ہوئی۔
صوبائی نگران اسلامی بہن نےاس مدنی مشورے میں”تلاوتِ قراٰنِ
کریم “ کے موضوع بیان کیا اور اسلامی بہنوں سے شعبے کی حالیہ کارکردگی کا
جائزہ لیا جس میں انہوں نے آئندہ کے اہداف کا تعین کرنے، اسلامی بہنوں سے ملاقات
کرنے اور انہیں دینی کاموں کی ترغیب دلانے کا ذہن دیا۔
صوبائی نگران اسلامی بہن نے 8 دینی کاموں کو
مضبوط کرنے اور فیضانِ میلاد مسجد بنانے میں اپنا حصہ ملانے کے حوالے سے مدنی
مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی ذہن سازی
کی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔