14 جولائی 2025ء کو اسلامی بہنوں کے عالمی سطح پر ہونے والے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے سلسلے میں آن لائن میٹنگ منعقد ہوئی جس میں اراکینِ عالمی مجلس مشاورت و سب کانٹیننٹ نگران اسلامی بہنوں نے بذریعہ انٹرنیٹ شرکت کی ۔

مدنی مشورے کے دوران نومبر 2025ء میں کراچی میں ہونے والے اوورسیز سنتوں بھرے اجتماع کے انتظامات اور تیاریوں سے متعلق گفتگو ہوئی جبکہ پچھلے سال کے تجربات و مشاہدات کو سامنے رکھتے ہوئے اس سال اس اجتماع کو انتظامی امور کے حوالے سے مزید بہتر بنانے پر زور دیا گیا ۔

ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اوورسیز سے آنے والی اسلامی بہنوں کی تربیت و رہنمائی کے حوالے سے بہترین شیڈول ترتیب دینے پر مشاورت کی۔