
اپنے مختلف ڈیپارٹمنٹس کے ذریعے دنیا بھر میں
دینِ متین کی خدمت کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 18
جنوری 2025ء کو شعبہ فیضانِ صحابیات کا مدنی مشورہ ہوا جس میں نگرانِ پاکستان
مجلسِ مشاورت اور صوبائی نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
اس مدنی مشورے میں عالمی مجلسِ مشاورت کی نگران
اسلامی بہن نے شعبے کے متعلق مختلف نکات پر صوبائی نگران اسلامی بہنوں سے کلام کیا جن میں سے بعض یہ ہیں:٭فیضانِ
صحابیات کے لئے کہاں کہاں پلاٹ لے لئے گئے ہیں؟٭کن مقامات پر فیضانِ صحابیات کی
بلڈنگ تیار ہو گی؟٭کون کون سے فیضانِ صحابیات تکمیل کے مراحل میں ہیں؟۔
.jpg)
16 جنوری 2025ء کو ملکی و عالمی سطح پر دعوتِ
اسلامی کے دینی کاموں کا فالو اپ رکھنے والے عالمی مجلسِ مشاورت آفس کی ذمہ داران
کا مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں اہم ذمہ
دار اسلامی بہنیں شریک ہوئیں۔
دعوتِ اسلامی کی نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت
اسلامی بہن نے ذمہ داران سے گفتگو کرتے ہوئے ملک و بیرونِ ملک میں اسلامی بہنوں کے
درمیان ہونے والے دینی کاموں سمیت سال 2024ء کی کارکردگی کا جائزہ لیا جس پر تمام
ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔
فیضان
مدینہ کراچی میں جاری امامت کورس میں مولانا شفقت اللہ مدنی نگران مجلس امامت کورس
کی حاضری
.jpg)
فیضان
مدینہ کراچی میں جاری امامت کورس میں18جنوری2025 کو مولانا شفقت اللہ مدنی
نگران مجلس امامت کورس کی حاضری ہوئی امامت کورس کے اسلامی بھائیوں کی نیک
اعمال کرنے کی تربیت فرمائی اور نمایاں
کارکردگی والے اسلامی بھائیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے تحائف تقسیم کیئے ۔ (رپورٹ :محمد
شہزاد عطاری مدنی)

10 جنوری 2025ء کو نیکی کی دعوت عام کرنے
والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت صوبہ بلوچستان کی ذمہ داران کا بذریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورہ
ہوا جس میں صوبائی، ڈویژن، ڈسٹرکٹ اور میٹروپولیٹن نگران اسلامی بہنیں شریک ہوئیں۔
راولپنڈی شہر سے بذریعہ انٹرنیٹ نگرانِ پاکستان
مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے رمضان ڈونیشن
2025ء کے اہداف کا فالو اپ لینے کے حوالے سے کلام کیا۔اس کے
علاوہ نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے رمضان ڈونیشن اہداف لینے، اہداف کو پورا کرنے
اور ماتحت ذمہ داران میں اہداف تقسیم
کرنے کا طریقہ کار بتایا نیز ڈونیشن کے دوران آنے والے مسائل کا حل بھی بیان کیا۔
صوبہ گلگت بلتستان میں ہونے والے دینی کاموں کا
جائزہ لینے کے لئے مدنی مشورہ

پاکستان کے صوبہ گلگت بلتستان میں ہونے والے
دینی کاموں کے سلسلے میں 10 جنوری 2025ء کو
دعوتِ اسلامی کے تحت صوبائی، ڈویژن، ڈسٹرکٹ اورتحصیل نگران اسلامی بہنوں کا آن لائن مدنی
مشورہ منعقد کیا گیا۔
اس موقع پر نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی
بہن نے ذمہ دار اسلامی بہنوں سے گفتگو
کرتے ہوئے رمضان ڈونیشن 2025ء کے اہداف کا فالو اپ لیا جبکہ رمضان ڈونیشن
اہداف لینے، اہداف کو پورا کرنے اور ماتحت
اسلامی بہنوں میں اہداف تقسیم کرنے کا طریقۂ
کار بھی بتایا ۔
صوبہ خیبرپختونخوا میں ہونے والے دینی کاموں کا
جائزہ لینے کے لئے مدنی مشورہ

پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا میں ہونے والے
دینی کاموں کا جائزہ لینے کے لئے 11 جنوری 2025ء کو دعوتِ اسلامی کے تحت صوبائی، ڈویژن، ڈسٹرکٹ اور میٹروپولیٹن نگران اسلامی بہنوں کا آن لائن
مدنی مشورہ ہوا۔
دسمبر 2024ء میں پاکستان کی اسلامی بہنوں کے درمیان ہونے والے
دینی کام
.jpg)
تعلیمِ قراٰن عام کرنے اور لوگوں کے دلوں میں
علمِ دین کی شمع جلانے والی عالمی سطح کی
دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت ملک و بیرونِ ملک میں نیکی کی دعوت عام کرنے کا
سلسلہ جاری و ساری ہے۔
معلومات کے مطابق پاکستان بھر میں عاشقانِ رسول
کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت دسمبر
2024ء میں اسلامی بہنوں کے درمیان جو جو دینی کام ہوئے اُن کی تفصیل درج ذیل ہیں۔
٭روزانہ گھر درس دینے والی اسلامی بہنوں کی
تعداد:10 لاکھ 32 ہزار 479 (10,32,479)۔
٭روزانہ امیرِ اہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ
کا بیان / مدنی مذاکرہ سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:2 لاکھ 17 ہزار 409 (217,409)۔
٭بڑی عمر کی اسلامی بہنوں کے لئے لگنے والے
مدرسۃ المدینہ بالغات کی تعداد:12 ہزار 626 (12,626)۔
٭ان مدرسۃ المدینہ بالغات میں پڑھنے والی
اسلامی بہنوں کی تعداد:1 لاکھ 10 ہزار 246
(110,246)۔
٭اسلامی بہنوں کے ہفتہ وار سنتوں بھرے
اجتماعات کی تعداد:11 ہزار 186 (11,186)۔
٭ان اجتماعات میں شرکت کرنے والی اسلامی
بہنوں کی تعداد:4 لاکھ 16 ہزار 402 (416,402)۔
٭ہفتہ وار علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت
میں شریک اسلامی بہنوں کی تعداد:36 ہزار 782 (36,782)۔
٭ہفتہ وار رسالہ پڑھنے / سننے والی اسلامی
بہنوں کی تعداد:7 لاکھ 42 ہزار 72 (742,072)۔
٭اسلامی بہنوں سے وصول ہونے والے نیک اعمال کے
رسائل کی تعداد:1 لاکھ 76 ہزار 417 (176,417)۔
٭اسلامی بہنوں کے درمیان ہونے والے کورسز کی
تعداد:2 ہزار 345 (2,345)۔
.jpg)
دعوتِ اسلامی کے تحت 9 جنوری 2025ء کو شعبہ فیضان صحابیات کےدینی کاموں کے سلسلے میں
آن لائن مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں عالمی و ملکی سطح کی شعبہ فیضان صحابیات
ذمہ دار، صوبہ پنجاب و کشمیر کی صوبائی نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
پاکستان سطح کی شعبہ ذمہ داران و پاکستان مشاورت اسلامی بہنوں کا آن لائن مدنی مشورہ

دنیا بھر میں نیکی کی دعوت عام کرنے والی عالمی
سطح کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 9 جنوری
2025ء کو پاکستان سطح کی شعبہ ذمہ
داران و پاکستان مشاورت اسلامی بہنوں کا آن لائن مدنی مشورہ منعقد کیا گیا۔
ابتداءً
دعوتِ اسلامی کی نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے بذریعہ انٹرنیٹ ”سادگی“ کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے
اسلامی بہنوں کو سادگی اپنانے اور دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ
لینے کا ذہن دیا۔
اس کے علاوہ دیگر موضوعات پر کلام کیا گیا جن
میں سے بعض درج ذیل ہیں:

عالمی سطح کی دینی تحریک دعوتِ سلامی کے شعبہ 8 دینی کام کے تحت 8 جنوری 2025ء کو بنوں
ڈویژن، صوبہ خیبر پختونخوا کے شہر درہ پیزو میں نگران و شعبہ ذمہ دار
اسلامی کی میٹنگ منعقد ہوئی جس میں صوبہ KPK کی
نگران، بنوں ڈویژن کی نگران اور شعبہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کی شرکت ہوئی۔
تلاوت و نعت کے بعد پاکستان مجلسِ مشاورت کی نگران اسلامی بہن نے ”اسلافِ کرام کی قربانی کا جذبہ“ کے
موضوع پر بیان کرتے ہوئے اسلامی بہنوں کو دینی کاموں کے لئے وقت نکالنے کا
ذہن دیا ۔

7 جنوری 2025ء کو شعبہ 8
دینی کام دعوتِ اسلامی کے تحت ڈیرہ اسماعیل
خان ڈویژن، صوبہ خیبر پختونخوا کے شہر پہاڑ پور میں نگران و شعبہ ذمہ داران
کا مدنی مشورہ ہواجس میں صوبہ KPK کی نگران ، ڈیرہ اسماعیل خان ڈویژن
کی نگران اور شعبہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
مدنی مشورے کی ابتدا میں نگرانِ پاکستان مجلسِ
مشاورت اسلامی بہن نے ذمہ داران کو 8 دینی
کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے اور دیگر اسلامی بہنوں کو دینی کاموں کے لئے تیار
کرنے کا ذہن دیا نیز رمضان ڈونیشن کی ترغیب
دلاتے ہوئے اسلامی بہنوں کو ڈونیشن کے
اہداف دیئے۔
نگرانِ
پاکستان مجلسِ مشاورت نے تقرری مکمل کرنے، کارکردگی شیڈول پر عمل کرنے اور پابندی
سے مدنی مشوروں میں شرکت کرنے کے حوالے سے اسلامی بہنوں کی ذہن سازی کی ۔
بعدازاں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے ذمہ دار
اسلامی بہنوں کے مسائل سن کر مدنی پھولوں کے مطابق جوابات دیئے اور اچھی اچھی
نیتیں کروائیں۔
کھارادر، کراچی میں ایک اسلامی بہن کی رہائش گاہ
پر سیکھنے سکھانے کا حلقہ

عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت
5 جنوری 2025ء کو سلاطینِ اربعہ کے ایصالِ ثواب کے لئے کراچی کے علاقے کھارادر میں ایک اسلامی بہن کی رہائش گاہ پر
سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں ذمہ داران اور مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت
کی۔
مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے فاتحہ خوانی کی اور بزرگانِ
دین کی بارگاہ میں ایصالِ ثواب کا تحفہ پیش کیا بعدازاں ذمہ دار اسلامی بہنوں نے
ایک اور اسلامی بہن کی دلجوئی کے لئے اُن
کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔