لاہور سٹی کی سمن آباد اور اقبال ٹاؤن کی ذمہ
داران میں”آن لائن سیشن“ کا انعقاد
4 جون 2025ء کو دوپہر 2 بجے سے 3 بجے تک شعبہ 8 دینی کام للبنات دعوتِ اسلامی کے تحت
لاہور سٹی کی سمن آباد اور اقبال ٹاؤن کی ذمہ داران کے”آن لائن سیشن“ کا
انعقاد ہوا جس میں سٹی، ٹاؤن اور سب ٹاؤن نگران اسلامی بہنیں شریک ہوئیں۔
تفصیلات کے مطابق اس سیشن میں دعوتِ اسلامی کی
نگرانِ پاکستان مجلس ِمشاورت اسلامی بہن نے ”نیک اعمال“ کے موضوع پر بیان
کیا اور اسلامی بہنوں کو نیکی کے اعمال کی
اہمیت نیز ان کے نفاذ کے طریقوں سے آگاہ کیا بالخصوص دینی ماحول سے منسلک اسلامی
بہنوں، معلمات اور مبلغات کی تعداد میں اضافے کے لئے مدنی پھولوں سے بھی نوازا۔
اسی طرح نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کے ایڈریس کو سافٹ
ویئر میں شامل کرنے، علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت اور ہفتہ وار رسالہ مطالعہ کو فروغ دینے کے
مختلف طریقے پر گفتگو کی۔
اس کے علاوہ نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے جولائی 2025ء سے
شروع ہونے والے شعبہ قرآن ٹریننگ کورسز کے بارے میں آگاہی فراہم کی جس پر اسلامی بہنوں نے کورسز کے اہداف مقرر کئے
اور دینی کاموں کو مزید بڑھانے کی نیتیں کیں۔